Preloader

ایف آئی اے نے ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن میں ملوث 7 ملزم گرفتار کر لیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان میں پاسپورٹ آفس کے اہلکار، سیکیورٹی گارڈ اور ایجنٹس شامل ہیں جو شہریوں سے 4 سے 5ہزار رشوت لے کر غیرقانونی پاسپورٹ پراسیسنگ کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ ایجنٹس سے رشوت وصول کر کے متعلقہ اہلکاروں تک پہنچاتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پاسپورٹ بنوانے کے نام پر فراڈ! عوام ہوشیار ہوجائیں

5 ہزار رشوت

پاسپورٹ کے عوض فی درخواست 5ہزار روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے سکھر زون نے کارروائی کرتے ہوئے ریجنل پاسپورٹ آفس کے اہلکار اور ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے پاسپورٹ کے عوض فی درخواست 5ہزار روپے رشوت لینےکا انکشاف کیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈز اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پاسپورٹ درخواستیں غیرقانونی طور پر ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ملزم نے بیان دیا کہ غیرقانونی رقوم وصول کر کے متعلقہ پاسپورٹ اہلکار تک پہنچاتا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے جن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *