شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں آریز احمد کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ حمیرا بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
حمیرا بانو متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ اب بہت جلد ہی بگ بینگ کے آنے والے ڈرامہ سیریل میں فہد شیخ اور محمد احمد کے ساتھ نظر آئیں گی۔
تاہم آج سینئر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی خبر اطلاع دی ہے، حمیرہ بانو نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ کہ ’کبھی کبھی ہم اپنے لیے کچھ منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن اللہ ہمارے لیے کچھ اور منصوبہ رکھتا ہے۔ جب رب کُن فرما دے، تو پھر منزل آسان.۔‘
اداکارہ نے تصویر میں شوہر کا چہرہ نہیں دکھایا ہے اور نہ ہی مزید تفصیلات بتائی ہیں۔
حمیرا بانو کو دوست احباب اور ساتھی فنکار نئے باب کے آغاز پر مبارکباد دے رہے ہیں، مایا خان، صباحت بخاری، منسا ملک، عرفان موری والا اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
