Skip to content
  • Tuesday, 26 May 2026
  • 7:04 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کے باوجود وینزویلا غریب کیوں ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ کی عرب رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے مندرجات مبینہ طور پر افشا ہوگئے
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کی حوالگی پر مؤقف نرم کرلیا
  • آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے جیسےجوہری معاملے میں کیا: ایران
  • ابراہیمی معاہدہ کیا ہے اور اب تک کتنے مسلم ممالک اس پر دستخط کر چکے؟
  • اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں بڑی فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا
تازہ ترین

دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کے باوجود وینزویلا غریب کیوں ہے؟

DAILY MITHAN Jan 4, 2026 0


دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کے باوجود وینزویلا غریب کیوں ہے؟

فوٹو: فائل

امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے اور صدر مادورو  اور ان کی اہلیہ کو بغیر کسی مزاحمت کے امریکا منتقل کرنے پر دنیا بھر کی توجہ اس ملک پر اچانک مرکوز  ہوگئی ہے جو  تیل کی دولت  سے مالا مال ہونے کے باوجود معاشی مشکلات کا شکار  ہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ملک سیاہ سونے یعنی تیل کے ایک عظیم سمندر پر بیٹھا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 تک وینزویلا کے تصدیق شدہ تیل کے ذخائر تقریباً 303 ارب بیرل تھے۔ یہ مقدار سعودی عرب (267.2 ارب بیرل)، ایران اور کینیڈا جیسے بڑے ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

امریکا کے مقابلے میں دیکھا جائے تو اس کے پاس وینزویلا سے تقریباً پانچ گنا کم تیل ہے (55 ارب بیرل)۔ اس طرح وینزویلا کو دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہونا چاہیے تھا، مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ ملک آج اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی جدوجہد کر رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام شہری کی قوت خرید بہت کم ہے۔ مقامی کرنسی بولیوار کی قدر شدید گراوٹ کا شکار ہے۔

شدید عالمی پابندیوں کے ساتھ اربوں ڈالرز کے قرضوں نے بھی وینزویلا کو جکڑ رکھا ہے۔ رائٹرز کے مطابق تجزیہ کاروں کا  اندازہ  ہے کہ  وینزویلا کے تقریباً  60 ارب ڈالر  مالیت کے ڈیفالٹ شدہ بانڈز تاحال واجب الادا ہیں جب کہ  وینزویلا کا مجموعی بیرونی قرضہ تقریباً 150 سے 170 ارب ڈالر کے درمیان بنتا ہے۔ 

عام قاری کے ذہن میں یہ سوال آنا فطری ہےکہ اتنا تیل ہونے کے باوجود وینزویلا اتنی معاشی مشکلات کا شکار کیوں ہے؟

 اس کا جواب وینزویلا کے جغرافیے اور ٹیکنالوجی میں پوشیدہ ہے۔ وینزویلا کا زیادہ تر تیل ملک کے مشرقی حصے میں واقع  اورینوکو بیلٹ میں پایا جاتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ ہیوی کروڈ آئل (بھاری خام تیل) ہے۔ یہ تیل نہایت گاڑھا ہوتا ہے جسے نکالنا اور صاف کرنا عام تیل کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل اور مہنگا ہے۔ اس تیل میں سلفر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جسے نکالنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بھاری سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔ چونکہ یہ تیل زیادہ بھاری  اور  پراسیسنگ کے لحاظ سے مشکل ہے، اس لیے عالمی منڈی میں یہ دوسرے ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں کہیں کم قیمت پر فروخت ہوتا ہے۔

تیل کے معیار کے مسائل کے ساتھ ساتھ حکومتی بدانتظامی نے بھی حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔ سرکاری ملکیت کی آئل کمپنی پیٹرولیوس ڈی وینزویلا (PDVSA) پورے تیل کے شعبے کو کنٹرول کرتی ہے۔ تاہم پابندیوں اور ناموزوں پالیسیوں کے باعث انفرااسٹرکچر میں برسوں کی کم سرمایہ کاری کی وجہ سے مشینری پرانی ہو چکی ہے اور پیداوار کی صلاحیت میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی عدم استحکام اور بدعنوانی نے مسائل کو اور بھی سنگین بنا دیا ہے۔

اسی وجہ سے وینزویلا نے 2023 میں صرف 4.05 ارب ڈالر مالیت کا تیل برآمد کیا۔ اس کے مقابلے میں سعودی عرب نے 181 ارب ڈالر اور امریکا نے 125 ارب ڈالر کا تیل برآمد کیا۔ یوں بے پناہ ذخائر کے باوجود ان وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال نہ کر پانا ہی وینزویلا کی غربت اور معاشی مشکلات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کے باوجود وینزویلا غریب کیوں ہے؟

فوٹو: فائل

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کے ذخائر کا صرف 1 فیصد انتہائی دشواری سے نکال پاتا ہے۔ حالیہ امریکی ناکہ بندی  جس کے تحت پابندیوں کا شکار تیل بردار جہازوں کو روکا گیا، نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

امریکا نے وینزویلا پر تیل کی فروخت پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں، ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ پابندی ہٹائی جائے گی یا نہیں۔گزشتہ روز  پریس بریفنگ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم وینزویلا میں  بڑی امریکی تیل کمپنیوں کو بھیجیں گے، جو اربوں ڈالر خرچ کریں گی، بری طرح تباہ شدہ تیل کے بنیادی ڈھانچے کو ٹھیک کریں گی اور ملک کے لیے آمدنی پیدا کریں گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ کی عرب رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے مندرجات مبینہ طور پر افشا ہوگئے
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے جیسےجوہری معاملے میں کیا: ایران
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
ابراہیمی معاہدہ کیا ہے اور اب تک کتنے مسلم ممالک اس پر دستخط کر چکے؟
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں بڑی فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN May 26, 2026
Headline تازہ ترین
محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 26, 2026
Headline تازہ ترین
پرنس رحیم آغا خان گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے چترال لوئر پہنچ گئے
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
رات گئے تک اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا ایک بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہترین
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
عید الاضحیٰ پر 30 فیصد خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیں
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سکیورٹی کمزوریوں سے بچنے کیلئے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے کے ساتھ ہی مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم سے ملاقات، شی جن پنگ کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عام ترین غلطی جو اینڈرائیڈ فون کی اسٹوریج بھرنے کا باعث بنتی ہے
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ سہیل آفریدی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026