Skip to content
  • Saturday, 16 May 2026
  • 7:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ

حالیہ پوسٹس

  • وفاقی حکومت کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنےکا فیصلہ
  • منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور
  • پاکستانی رنر نے افریقی جزائر سیشلز میں منعقد ہونے والی سالانہ سیشلز ٹریل رن جیت لی
  • دل کا رشتہ وی آئی پی سروس بہترین انتخاب کیوں؟
  • بارش میں کرنٹ لگنے سے شہری کی موت، کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ
تازہ ترین

امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ

DAILY MITHAN Apr 9, 2026 0


امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ

فوٹو: رائٹرز

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  جنرل ڈین کین نے میڈیا سے گفتگو میں ایران کے خلاف آپریشن ’ایپک فیوری‘ کو کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایران کو جنگ بندی کے لیے گڑگڑانا پڑا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی ہے  اور امریکا نے ایک فیصلہ کن آپریشن کے ذریعے ایران کو شکست دی۔ 

ان کا دعویٰ تھا کہ امریکا نے اپنی فوجی طاقت کا صرف 10 فیصد استعمال کیا اور ایران کی اسلحہ ساز فیکٹریوں، فضائیہ اور نیوی کو مٹی میں ملادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سیکڑوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کیے گئے جبکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق ایران کی دفاعی، عسکری اور انٹیلیجنس قیادت کو بھی ختم کردیا گیا۔

امریکی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں اور ایران مزید امریکی حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب امن کا حقیقی موقع موجود ہے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جس کی نگرانی امریکی بحریہ کرے گی۔

ہیگسیتھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے ایک بھی میزائل فائر کیا تو امریکی طیارے دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہوں گے جبکہ انہوں نے اس جنگ بندی کو صدر ٹرمپ کی ’طاقت کے ذریعے امن‘ کی پالیسی کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر امریکی صدور صرف باتیں کرتے رہے جبکہ ٹرمپ نے عملی اقدامات کیے، اور ایران نے ایک سخت سبق سیکھ لیا ہے کہ امریکا سے ٹکر لینے کا کیا انجام ہوتا ہے۔

ایرانی حملوں کے  نتیجے میں 520 امریکی فوجی زخمی ہوئے: جنرل ڈین کین

دوسری جانب جنرل ڈین کین نے کہا کہ 38 روزہ آپریشن میں امریکا نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اس موقع پر امریکی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران 13 امریکی فوجیوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ 520 اہلکار ایرانی حملوں میں زخمی ہوئے۔

جنرل کین کے مطابق حالیہ پائلٹ ریسکیو مشن میں 155 طیارے شریک تھے اور اس آپریشن کے دوران دشمن کے علاقے میں داخل ہو کر پائلٹ کو بحفاظت نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریت میں پھنس جانے والے امریکی طیاروں کو خود تباہ کیا گیا تاکہ ٹیکنالوجی دشمن کے ہاتھ نہ لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ریسکیو آپریشن میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جسے انہوں نے ’عسکری معجزہ‘ قرار دیا۔

جنرل ڈین کین نے دعویٰ کیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو 90 فیصد تک تباہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ بڑا خطرہ نہیں رہا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی رنر نے افریقی جزائر سیشلز میں منعقد ہونے والی سالانہ سیشلز ٹریل رن جیت لی
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
دل کا رشتہ وی آئی پی سروس بہترین انتخاب کیوں؟
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
بارش میں کرنٹ لگنے سے شہری کی موت، کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کے لاہور والے عالیشان گھر کی تصویر سامنے آگئی
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کیلئے پائلٹس اور اسسٹنٹ پائلٹ کی بھرتی کا عمل شروع
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کیلئے دعوت نامہ موصول
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی، گورنر اسٹیٹ بینک
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں اور کھلی جگہوں پر آلائشیں پھینکنے اور پھاڑنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
منشیات فروش کے الزام میں گرفتار پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کی نشاندہی پر 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو 3 دنوں میں قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو موصول
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بچوں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرکے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
آئی ایم ایف کی پیٹرولیم، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت 11 نئی شرائط
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 206 ارب روپے پر پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کو کامیاب اور تاریخی قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کا حماس کے سینیئر ترین عسکری کمانڈر عزالدین الحداد کو شہید کرنیکا دعویٰ
DAILY MITHAN May 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 14, 2026