Preloader

راولپنڈی : آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی، تاہم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر دونوں ٹیموں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا کی ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم کرائے، جبکہ سری لنکا ایک اوور پیچھے رہا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے سلو اوور ریٹ سے متعلق اپنی ٹیموں کی کوتاہی تسلیم کی، جس کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے بغیر جرمانے تک محدود رہا۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

تاہم کامیابی کے باوجود دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل نہ کرسکیں اور آئی سی سی کی جانب سے جرمانے کی زد میں آگئیں۔

ٹرائی سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *