اسلام آباد: آئندہ 3روز کیلئے پیٹرول سستا اور ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی ہو گی جب کہ ڈیزل کی قیمت تین روز کیلئے برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ
کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتیں کم رہیں جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں 0.48 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد خام تیل 97.49 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر آگیا۔
برینٹ کروڈ کے سودوں میں 0.49 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 105.43 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
16اکتوبر
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا جس کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
15اکتوبر
پیٹرول 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
