Preloader

(16 اکتوبر 2026): آنجہانی بولی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار نے اداکارہ تنوشری دتہ کے متنازع بیان ’شیطان مر گیا‘ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

تنوشری دتہ نے 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، 2018 میں می ٹو مہم کے دوران یہ دعویٰ منظر عام پر آیا، نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی لیکن اداکار نے الزامات سے انکار کیا تھا۔

2019 میں ناکافی شواہد کی بنا پر کیس بند کر دیا گیا تھا۔ 2025 میں ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ عدالت نے قانونی مدت ختم ہونے کی وجہ سے نانا پاٹیکر کے خلاف فوجداری کارروائی کو باضابطہ طور پر خارج کر دیا تھا۔

پچھلے دنوں نانا پاٹیکر کی موت پر تنوشری دتہ متنازع تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شیطان کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موت کی خبر پر اب بھی شک ہے، امید کرتی ہوں شیطان واقعی مر چکا: تنوشری دتہ

تاہم اب نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار نے اداکارہ کا نام لیے بغیر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالتوں میں طے ہو چکا ہے اور اسے وہیں چھوڑ دینا چاہیے۔

ملہار نے کہا کہ بغیر کسی کا نام لیے میں کہنا چاہتا ہوں کہ جس کیس کو لوگ بلاوجہ اچھال رہے ہیں وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، عدلیہ نے انہیں (نانا پاٹیکر) کلیئر کر دیا ہے کیس ختم ہوگیا ہے لیکن لوگ پھر بھی بول رہے ہیں، میں ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہوں گا، خدا ان کا بھلا کرے۔

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 75 سال تھی اور بھارتی سنیما میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *