وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی نئی حاصل کردہ 10 بکتر بند اہلکار بردار گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں جس سے انسدادِ دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم نے ان گاڑیوں کی فوری منتقلی کی ہدایت کی تھی۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
