سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کو ’تماشہ 5‘ کی چالاک پھوپھو کا ایوارڈ دے دیا گیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ 5‘ کے فاتح اداکار ببرک شاہ قرار پائے ہیں لیکن چالاک پھوپھو کا ایوارڈ سامعہ حجاب کو دیا گیا ہے۔
تقریب میں سامعہ حجاب کے کلپ دکھائے گئے جس میں وہ ادھر کی باتیں اُدھر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی تو ٹرافی لے کر جارہی ہوں، میں نے سوچا تھا کہ اگر اصل ٹرافی جیت جاتی تو میں یاسر عالم کو بتاتی لیکن وہ نہیں ملی تو یہی ٹھیک ہے۔
انہوں نے یاسر عالم سے کہا کہ مجھے برداشت کرنے کے لیے شکریہ۔
آخر میں مسکراتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ جو باتیں میں ادھر سے اُدھر کرتی تھی تو تم لوگ مجھے اپنی باتیں بتاتے کیوں تھے مت بتایا کرو۔
یہ پڑھیں: عدنان صدیقی کا تماشا سیزن 6 کو مزید ’ دھماکے دار‘ بنانے کا اشارہ
