اسلام آباد : کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر شہری اب نادرا شناختی کارڈ پر اپنا موجودہ پتہ آسانی سے اپ ڈیٹ کرا سکتے ہیں۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق اس مقصد کے لیے شہری کو مخصوص قابلِ قبول دستاویزات کے ہمراہ اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے رجوع کرنا ہوگا۔
نادرا حکام کی جاری کردہ آگاہی کے مطابق شناختی کارڈ پر موجودہ رہائشی پتہ تبدیل یا اپ ڈیٹ کرانے کے لیے کرایہ دار کرایہ نامہ یا مکان مالک کا حلف نامہ پیش کرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ شہری اپنے نام، والدین یا شریکِ حیات کے نام پر جاری بجلی، گیس یا پانی کا کمپیوٹرائزڈ بل بھی رہائش کے قابلِ قبول ثبوت کے طور پر پیش کرسکتا ہے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
نادرا کے مطابق مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ شہری اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر پہنچ کر اپنے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ اپ ڈیٹ کراسکتے ہیں۔
یہ سہولت بالخصوص ان افراد کے لیے اہم ہے جو ملازمت، کاروبار یا دیگر وجوہات کی بنا پر مستقل رہائش سے کسی دوسرے شہر یا علاقے میں منتقل ہوکر کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کرتے ہیں اور اپنے شناختی کارڈ پر موجودہ رہائشی پتہ درج کرانا چاہتے ہیں۔
نادرا کا شناختی دستاویزات کی مدت اور ڈیلیوری کا نیا شیڈول جاری
