Preloader

(11 اکتوبر 2026): 75 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے بولی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے نانا پاٹیکر کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے بتایا۔

نانا پاٹیکر کو طبیعت بگڑنے پر 8 اکتوبر کی صبح ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 45 منٹ تک سی پی آر کے باوجود وہ بچ نہ سکے اور صبح 5 بج کر 10 منٹ پر انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر کی موت معجزہ ہے، دل کو سکون ملا ایک شیطان تو گیا، تنوشری دتہ

اداکار کی لاش کو بعد میں پوسٹ مارٹم کیلیے گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور پھر پونے لے جایا گیا جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ

ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کو دل کا دورہ اُس وقت پڑا جب خون کے لوتھڑے نے بائیں مین کورونری شریان کو بند کر دیا جو دل کے ایک بڑے حصے کو خون فراہم کرتی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت دل کی بڑی شریان میں چربی جمنے اور خون کا لوتھڑا بننے سے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی جو ایک قدرتی موت ہے۔

نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار نے آخری رسومات اسی رات ادا کرنے کے حوالے سے بتایا کہ خاندان کو لگا کہ صبح سویرے سانحہ پیش آنے کے بعد کافی وقت گزر چکا ہے اس لیے انہوں نے اسی دن آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے والد کی وراثت کو نام فاؤنڈیشن کے ذریعے آگے بڑھانے کے بارے میں بھی بات کی جو پانی کے تحفظ، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں کام کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *