پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی اور ملکی امور سمیت بجٹ سے متعلق بات چیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔
وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں میں مؤثر رابطوں کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔
ملاقات میں قومی اہمیت کے منصوبوں میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری پر اتفاق کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے عالمی امن کے لیے کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔


























Leave a Reply