Skip to content
  • Wednesday, 17 June 2026
  • 10:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امراض قلب، ذیابیطس اور متعدد دائمی امراض سے تحفظ بہت آسان

حالیہ پوسٹس

  • رواں سال مئی تک 2 لاکھ 78 ہزار 536 پاکستانی ملازمتوں کی غرض سے بیرون ملک گئے
  • راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے والدہ کے انتقال کا سن کر جانیوالے پولیس اہلکارکی ٹانگیں توڑ دیں
  • ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت آگئی ہے جو اسمارٹ ہے: ٹرمپ
  • خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا: شوکت یوسفزئی
  • صحت کیلئے 74 ارب، تعلیم کیلئے157 ارب روپے مختص، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 1089 ارب روپےکا بجٹ پیش
Headline تازہ ترین

امراض قلب، ذیابیطس اور متعدد دائمی امراض سے تحفظ بہت آسان

DAILY MITHAN Jun 17, 2026 0


امراض قلب، ذیابیطس اور متعدد دائمی امراض سے تحفظ بہت آسان

ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

زندگی میں امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک، فالج، گردوں کے امراض، ہارٹ فیلیئر اور پھیپھڑوں کے دائمی امراض سے بچنا چاہتے ہیں، تو ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

بس روزمرہ کی زندگی میں صحت کے لیے مفید چند عادات کو اپنالیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میامی یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے محفوظ مگر ہائی بلڈ شوگر کے شکار 72 افراد کو شامل کیا گیا اور 30 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ طرز زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے متعدد دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

ان افراد کو تحقیق میں 1996 سے 1999 کے درمیان شامل کیا گیا تھا اور ان سب میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ تھا۔

اس کے بعد ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کے طرز زندگی میں تبدیلیاں لائی گئیں، دوسرے گروپ کے افراد کو ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے والی ادویات کا استعمال کرایا گیا جبکہ تیسرے گروپ کے لیے پلیسبو کو استعمال کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ صحت کے لیے مفید عادات کو اپنانے سے 20 سال سے زائد عرصے کے دوران 2 سے زائد دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ 21 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزمرہ کی زندگی میں غذائی چکنائی کا استعمال کم کرنے، ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ کی جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے اور جسمانی وزن میں 7 فیصد تک کمی لانے سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ادویات استعمال کرنے والے افراد میں 2 یا اس سے زائد دائمی امراض سے متاثر ہونے کے خطرے میں کوئی خاص کمی نہیں آتی۔

محققین نے بتایا کہ ذیابیطس کی روک تھام بہت ضروری ہوتی ہے مگر متعدد دائمی امراض سے خود کو محفوظ رکھنا معیار زندگی کے لیے ناگزیر ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں امراض قلب، فشار خون، جوڑوں کے امراض، فالج، گردوں کے امراض، پھیپھڑوں کے امراض، کینسر، ڈپریشن، ڈیمینشیا اور ذیابیطس سمیت 15 دائمی امراض کا جائزہ لیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ طرز زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے متعدد دائمی امراض جیسے فالج، گردوں کے امراض، پھیپھڑوں کے امراض اور ہارٹ فیلیئر وغیرہ کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل JAMA میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
رواں سال مئی تک 2 لاکھ 78 ہزار 536 پاکستانی ملازمتوں کی غرض سے بیرون ملک گئے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے والدہ کے انتقال کا سن کر جانیوالے پولیس اہلکارکی ٹانگیں توڑ دیں
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا: شوکت یوسفزئی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
صحت کیلئے 74 ارب، تعلیم کیلئے157 ارب روپے مختص، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 1089 ارب روپےکا بجٹ پیش
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر مودی امریکی صدر سے ملاقات میں پرچی تھامے بیٹھے رہے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
قومی اسمبلی اجلاس میں رانا تنویر اور پی ٹی آئی اراکین میں تلخی، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
کیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
پی پی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
ایم کیو ایم نے بجٹ کیلئے ووٹ دینےکو سندھ گورنر شپ کی واپسی اور آرٹیکل 140اے میں ترمیم سے مشروط کردیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7 فیصد اضافہ،کم از کم تنخواہ43 ہزار روپے مقرر، نئے مالی سال کا بجٹ پیش
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمودکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
جی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 11 ماہ میں ریکارڈ 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
کشمیری عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پُر امن رہیں، دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
وہ منفرد جزیرہ جہاں ہر 6 ماہ تک ایک اور پھر دوسرے ملک کی حکومت ہوتی ہے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
بڑے بھائی نے رشتے داروں کیساتھ مل کر چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
ڈرامہ کُمکم بھگیہ کی 22 سالہ اداکارہ کی مبینہ خودکشی سے قبل آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
1Win – Official Site for Sports Betting and Casino – Bonus Up to ₹100,000
andrew571224 Jun 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے مالی سال 2026-27 کیلئے 2 بجٹ تیار کر لیے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026