حالیہ مہینوں کے دوران گوگل کی جانب سے متعدد جیمنائی اے آئی فیچرز کو کمپنی کی ایپس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ابتدا میں تو زیادہ توجہ ایسے اے آئی فیچرز پر مرکوز کی گئی تھی جو لکھنے میں مدد فراہم کرے۔
پھر 2025 میں اوور ویو ٹو جی میل کو گوگل ورک پلیس کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا۔
جنوری 2026 میں گوگل نے امریکا میں جی میل صارفین کے لیے چند کارآمد اے آئی فیچرز مفت فراہم کرنا شروع کیے۔
اب دنیا بھر میں جی میل کے صارفین کے لیے اے آئی پر مبنی سمریز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جیمنائی پر مبنی ای میل سمریز کو جی میل کے مفت صارفین کے لیے بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فی الحال یہ سمریز محدود ای میل تھریڈز پر کام کرتی ہیں۔
گوگل سپورٹ پیج پر بھی اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اے آئی اوور ویوز کنورزیشن سمریز دنیا بھر میں جی میل کے مفت اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوں گی۔
سپورٹ پیج کے مطابق یہ سپورٹ فی الحال انگلش، فرنچ، جرمن، اٹالین، جاپانی، کورین، پرتگیز اور اسپینش زبانوں میں دستیاب ہوگی۔
اے آئی اوور ویو فیچر میں جی میل کی جانب سے جیمنائی کو کسی ای میل تھریڈ کے مواد کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آسک جیمنائی کو بھی استعمال کرکے ای میل تھریڈز کے حوالے سے سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔
اگر آپ اس فیچر کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اسے ٹرن آف بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے لیے سیٹنگز میں جنرل اور پھر گوگل ورک پلیس اسمارٹ فیچرز اور پھر منیج ورک پلیس اسمارٹ فیچرز سیٹنگز میں جائیں۔
وہاں آپ جیمنائی پر مبنی فیچرز کو ٹرن آف کرسکتے ہیں۔
























Leave a Reply