قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین اور تحریک انصاف اراکین میں تلخی ہوگئی اور بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی بيچ بچاؤ کراتے رہے، اپوزيشن کی تنقید پر رانا تنویر نے چیلنج دے دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے مقابلے میں الیکشن میں لے آئيں۔
رانا تنویر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، ہم بھی منتخب ہوکر آئے ہیں۔
تلخ ماحول میں اسپیکر کی مداخلت کے بعد میں رانا تنویر نے تحریک انصاف سےمعذرت کرلی۔
چییرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ معذرت قبول کرتے ہيں۔
بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ آج ایوان کی ابتدا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اچھے الفاظ سے نہیں ہوئی، بار بار کہتے ہیں برداشت کا مظاہرہ کریں اس سے تناؤ اور نفرتیں کم ہوں گی، ایوان کو مضبوط کرنا ہے تو ایک یادداشت پر دستخط کرنا ہوں گے۔

























Leave a Reply