Skip to content
  • Wednesday, 17 June 2026
  • 10:54 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7 فیصد اضافہ،کم از کم تنخواہ43 ہزار روپے مقرر، نئے مالی سال کا بجٹ پیش

حالیہ پوسٹس

  • راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے والدہ کے انتقال کا سن کر جانیوالے پولیس اہلکارکی ٹانگیں توڑ دیں
  • ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت آگئی ہے جو اسمارٹ ہے: ٹرمپ
  • خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا: شوکت یوسفزئی
  • صحت کیلئے 74 ارب، تعلیم کیلئے157 ارب روپے مختص، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 1089 ارب روپےکا بجٹ پیش
  • جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر مودی امریکی صدر سے ملاقات میں پرچی تھامے بیٹھے رہے
تازہ ترین

سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7 فیصد اضافہ،کم از کم تنخواہ43 ہزار روپے مقرر، نئے مالی سال کا بجٹ پیش

DAILY MITHAN Jun 17, 2026 0


سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7 فیصد اضافہ،کم از کم تنخواہ43 ہزار روپے مقرر، نئے مالی سال کا بجٹ پیش

فوٹو: وزیراعلیٰ ہاؤس—فیسبک

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کر دیا۔

سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا، سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022ء اور 2025ء ضم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، سندھ میں کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی۔

سندھ حکومت نے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا، غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 2 ہزار 560 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

تعلیم کےشعبےکےلیے 25.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تعلیمی معاونتی خدمات پر سیلز ٹیکس کم کرکے 5 فیصد کردیاگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام اور کاروباری طبقےکو ریلیف فراہم کرنے کے بھی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کراچی میں ‘سندھ انٹرنیشنل فائننشل سینٹر’ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ فائننشل سینٹر  انفراسٹرکچر فنانس، اسلامک فنانس اور کلائمیٹ فنانس کا پلیٹ فارم ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ نے آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت قومی استحکام کیلئے 260 ارب روپےکے انتظامات پر اتفاق کیا، 260 ارب کی قومی معاونت کے باوجود سندھ نے آئینی حقوق اور ترقیاتی ترجیحات کا تحفظ یقینی بنایا، سندھ نے قومی مفاد میں کردار ادا کیا، این ایف سی ایوارڈ کے تحت اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا، سندھ کی عوام نے ہمیشہ ذمہ دار وفاقی اکائی ہونےکا ثبوت دیا۔

سندھ میں متوسط طبقے کیلئے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کرانےکا اعلان کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 18 ارب روپےکی لاگت، 2لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے، غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹمز فراہم کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے عالمی سرمایہ کاری کیلئے سندھ گرین ڈیٹا انفراسٹرکچر انیشیٹو کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ سندھ میں کچرے سے ایندھن، تجارتی مصنوعات بنانے کا ویسٹ ٹو ویلیو  پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیاگیا۔

سندھ حکومت نے چھوٹے کسانوں کیلئے خصوصی قانون سازی کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہاریوں کو مشینری، مالیات، انشورنس اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دی جائے گی، صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی، ایس آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی اور جے پی ایم سی کی خدمات میں توسیع کی گئی، 1123 ٹیلی طبیب سروس اور 1122 ایمبولینس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 60.7 ارب روپے لاگت سےتعمیر شاہراہِ بھٹو عوام کےلیے بڑی سہولت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کیٹی بندر کو عالمی بحری، لاجسٹکس، انڈسٹریل اور توانائی مرکز بنائے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیٹی بندر منصوبہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور  تھر کے کوئلہ وسائل سے منسلک ہوگا، کیٹی بندر کو پاکستان کا نیا معاشی اور بحری گیٹ وے بنائیں گے، کراچی کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ڈیجیٹل سندھ وژن کے تحت گرین ڈیٹا انفراسٹرکچر  اور  اے آئی اکانومی کی بنیاد رکھی جارہی ہے، عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹرز  اور اے آئی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری لائی جائے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے والدہ کے انتقال کا سن کر جانیوالے پولیس اہلکارکی ٹانگیں توڑ دیں
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا: شوکت یوسفزئی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
صحت کیلئے 74 ارب، تعلیم کیلئے157 ارب روپے مختص، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 1089 ارب روپےکا بجٹ پیش
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر مودی امریکی صدر سے ملاقات میں پرچی تھامے بیٹھے رہے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
قومی اسمبلی اجلاس میں رانا تنویر اور پی ٹی آئی اراکین میں تلخی، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
امراض قلب، ذیابیطس اور متعدد دائمی امراض سے تحفظ بہت آسان
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
کیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
پی پی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
ایم کیو ایم نے بجٹ کیلئے ووٹ دینےکو سندھ گورنر شپ کی واپسی اور آرٹیکل 140اے میں ترمیم سے مشروط کردیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمودکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
جی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 11 ماہ میں ریکارڈ 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
کشمیری عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پُر امن رہیں، دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
وہ منفرد جزیرہ جہاں ہر 6 ماہ تک ایک اور پھر دوسرے ملک کی حکومت ہوتی ہے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
بڑے بھائی نے رشتے داروں کیساتھ مل کر چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
Headline تازہ ترین
ڈرامہ کُمکم بھگیہ کی 22 سالہ اداکارہ کی مبینہ خودکشی سے قبل آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
تازہ ترین
1Win – Official Site for Sports Betting and Casino – Bonus Up to ₹100,000
andrew571224 Jun 17, 2026
تازہ ترین
Онлайн казино 1xSlots (1хСлотс) 2026 – бонусы и акции
andrew571224 Jun 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے مالی سال 2026-27 کیلئے 2 بجٹ تیار کر لیے
DAILY MITHAN Jun 17, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026