فٹبال کی دنیا کے چاہنے والے اور دنیا بھر کے پرستار فیفا ورلڈ کپ میں مشہور زمانہ کرسٹیانو رونالڈو کے کھیلنے پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا رونالڈو ورلڈ کپ کھیلنے والے تاریخ کے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں؟
فیفا ورلڈ کپ گروپ “ K” میں پرتگال جس کا عالمی درجہ بندی میں ساتواں نمبر ہے، اس کا پہلا میچ جموریہ کانگو کیساتھ 1-1 گول سے برابر رہا۔
اس میچ میں پرتگال کے کوچ روبرٹو مارٹیننز نے مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو 41 برس 132دن کی عمر میں بطور کپتان میدان میں اتارا۔
کرسٹیانو رونالڈو فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں کھیلنے والے چوتھے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ۔
پہلا نمبر مصر کے عیصام الہادی کا ہے۔ جو 25 جون 2018 کو سعودی عرب کے خلاف 45 سال 161دن کی عمر میں کھیلے۔
دوسرا نمبر کولمبیا کے فراد مونڈرگون کا ہے، جو 24 جون 2014 جاپان کے مقابلے پر 43 سال 3 دن کی عمر میں میچ کھیلے۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر کیمارون کے راجر ملا کا ہے۔ جو 42 برس 39دن کی عمر میں روس کے خلاف 28جون 1994 ء میں وہ فیفا ورلڈ کپ کا میچ کھیلے تھے۔

























Leave a Reply