امریکی حکام کا فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی فٹبال ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے فوری بعد امریکا چھوڑنے کا کہا گیا اور ٹیم کو میچ کے بعد آرام کا وقت بھی نہیں دیا گیا۔
میچ سے قبل میکسیکو سے امریکا آتے وقت بھی سکیورٹی اور تفتیش کے نام پر 5 گھنٹے ایرانی ٹیم کو پریشان کیا گیا۔
ایرانی ٹیم کے کپتان مہدی تاریمی کے مطابق اس صورتحال سے ٹیم کی فزیکل ریکوری متاثر ہوئی، بڑے مقابلے کے لیے کھلاڑی کو تازہ دم ہونا ضروری ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلا جو 2-2 گول سے برابر رہا، ورلڈ کپ میں ایران کا اگلا میچ پیر کو بیلجیئم کے خلاف لاس اینجلس میں ہی ہوگا ۔


























Leave a Reply