بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار ہیں اور دونوں پارٹیوں کی جانب سے ہونے والے مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی۔
بدھ کو پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاكرات میں پیش رفت نہیں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان معاملہ اب سینئر قیادت كی سطح پر زیر بحث آئے گا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلزپارٹی اور حكومت كی سینئر قیادت كے درمیان اگلے ایک دو روز میں ملاقات ہوگی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری سے ملاقات كریں گے۔
ذرائع کے مطابق حكومت نے 10 جون كو بجٹ اجلاس طلب كرنےكا فیصلہ کیا ہے، مذاكرات كا نتیجہ جو بھی ہو بجٹ 10جون كو پیش ہوگا۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بجٹ اجلاس سے قبل کوئی اہم قانون سازی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، بجٹ اقتصادی رابطہ کونسل اجلاس کے بعد پیش ہوگا اور کونسل کا اجلاس گلگت بلتستان سے بلاول بھٹو کی اسلام آباد واپسی کے بعد ہوگا۔
یاد رہے کہ منگل کو حکومت نے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا تھا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 10 جون کو پیش ہونے والے بجٹ میں کوشش ہوگی کہ کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے۔






















Leave a Reply