پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل حملے خطےمیں امن کی کوششوں کو متاثر کررہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ لبنان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان تناؤ میں کمی کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھےگا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں اور شہریوں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنائے گا۔






















Leave a Reply