لاڑکانہ: پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لاڑکانہ کے علاقے ماہوٹا میں واقع نجی ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ گھر کا مالک اور ایک 4 سالہ بچی زخمی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی،بہن اور بھابھی شامل ہیں ، واقعے کی تفتیش شروع کردی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


























Leave a Reply