ایپل کمپنی کے آئی فون کا وہ حیرت انگیز فیچر جو آپ کی زندگی کا بچا سکتا ہے۔
آئی فون کی خصوصیات سے سب ہی واقف ہیں، یہ بہترین کال، میسیجز کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی بھی فراہم کرتا ہے۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس موبائل فون میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جو آپ کی زندگی کو بچاسکتا ہے۔
جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے ایک خاتون کے ساتھ، جو کئی فٹ بلندی سے اپنی کار کے ساتھ نیچے گری جسے اس کے آئی فون کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینبی شائر سے تعلق رکھنے والی نتالیہ سڈورسکا نامی خاتون پہاڑی علاقے میں گاڑی چلا رہی تھیں اور گاڑی کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد 330 فٹ گہرائی میں جاگری، جیسے ہی خاتون کو ہوش آیا اس نے دیکھا گاڑی میں آگ لگ رہی ہے اور پھر وہ ہمت کرکے گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئی فون نے حالات کو جانچتے ہوئے اپنا Crash Detection feature فیچر خودکار طور پر آن کیا اور ہنگامی نمبروں پر لوکیشن کے ساتھ اطلاع دی جس کے بعد20 منٹ میں ایمرجنسی سروس خاتون کو ریسکیو کرنے پہنچ گئی۔
اس حوالے سے خاتون نے بتایا کہ وہ اس فیچر سے ناواقف تھیں، مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں مدد حاصل کرسکوں گی تاہم آئی فون نے یہ کردکھایا۔
واضح رہے اپیل کمپنی نے فونز میں Crash Detection فیچر 2022 میں متعارف کروایا تھا۔
اس فیچر کو اپنے فون میں آن کرنا بہت آسان ہے، اس کیلئے سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایس او ایس فیچر آپ کی لوکیشن کو دیکھ سکتا ہے تاکہ وہ ہنگامی صورت میں فوری اطلاع دے سکے۔
اس کے بعد سیٹنگز > پرائیویسی اور سکیورٹی > لوکیشن سروسز > سسٹم سروسز پر جاکر پھر اسے ایمرجنسی کالز اور ایس او ایس پر سوئچ کر دیں، یوں آپ کا فیچر آن ہوجائے گا۔


























Leave a Reply