امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اُن کے اہلخانہ اور اُن کےکاروبار کو ٹیکس معاملات سے متعلق جاری تحقیقات اور آڈٹس سے ہمیشہ کے لیے استثنیٰ مل گیا۔
محکمہ انصاف کے ایک صفحے پر مشتمل دستاویز میں امریکی حکام کو ٹرمپ، اُن کے خاندان والوں اور اُن کےکاروبار کے خلاف ٹیکس دعوؤں پر ہمیشہ کے لیے کارروائی یا قانونی پیروی سے روک دیاگیا ہے۔
یہ استثنیٰ اُن تحقیقات پر بھی لاگو ہوگی جو اِس وقت زیرِ التوا ہیں یا مستقبل میں زیر غور آسکتی ہیں۔
ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر بدعنوانی اور ذاتی مفادات کے تحفظ کا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ صدر ٹرمپ نے اپنے اور اپنے پورے خاندان کے لیے ٹیکس میں خصوصی رعایت حاصل کر لی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اب صدر ٹرمپ اپنی مرضی سے ٹیکس دیں گے اور کوئی اُن سے کچھ نہِیں پوچھ پائے گا اور یہ کہ ٹرمپ کو ٹیکس ذمہ داریوں سے استثنیٰ دینا غیر آئینی ہوگا۔


























Leave a Reply