بھارت میں منگنی کی تقریب کے لیے جانے والی مسافروں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں ممبئی احمد آباد قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھری بس باپوگاؤں سے دھنیوری میں ایک منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھی، بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے جو ہائی وے پر غلط سمت سے آرہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جبکہ اس تصادم کی زد میں ایک موٹرسائیکل بھی آئی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس حادثے پر مہاشٹرا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مرنے والی فیملیز کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


























Leave a Reply