ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کے ساتھ بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو 2 جون 2025 کو اسلام آباد میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس اور اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیس کے ملزم عمرحیات کو 3 جون 2025 کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا۔
13 جون کو ملزم عمرحیات کی شناخت پریڈ ہوئی، بعد ازاں جڑانوالہ سے ملزم عمرحیات کا دوسرا موبائل فون برآمد ہوا جبکہ 20 ستمبر کو ملزم عمرحیات پر فردِ جرم عائد کی گئی۔
اس کیس میں پہلی گواہی25 ستمبر کو ریکارڈ کی گئی، کیس میں مجموعی طور پر 31 گواہان شامل ہیں جن میں سے 27 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
18 مئی کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کی اور آج ملزم عمر حیات کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے ساتھ 24 لاکھ روپے جرمانہ اور 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

























Leave a Reply