Skip to content
  • Tuesday, 19 May 2026
  • 3:25 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکی عدالت نے سام آلٹمین کے خلاف ایلون مسک کا 150 ارب ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ خارج کر دیا

حالیہ پوسٹس

  • پنکی کی عدالت پیشی پر سنگین غفلت، پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش
  • بھارتی عدالت نے مدھیہ پردیش کی تاریخی مسجدکو مندر قرار دیدیا
  • محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، غیرقانونی شکارکے الزام میں غیرملکی باشندہ گرفتار
  • پنکی کیس میں کئی معتبر نام سامنے آسکتے ہیں: آئی جی سندھ
  • امریکی عدالت نے سام آلٹمین کے خلاف ایلون مسک کا 150 ارب ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ خارج کر دیا
Headline تازہ ترین

امریکی عدالت نے سام آلٹمین کے خلاف ایلون مسک کا 150 ارب ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ خارج کر دیا

DAILY MITHAN May 19, 2026 0


امریکی عدالت نے سام آلٹمین کے خلاف ایلون مسک کا 150 ارب ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ خارج کر دیا

ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین / اے ایف پی فوٹوز

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کو اوپن اے آئی اور سام آلٹمین کے خلاف مقدمے میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔

اوک لینڈ کی وفاقی عدالت کی جیوری نے سامن آلٹمین اور اوپن اے آئی کے خلاف ایلون مسک کی جانب سے دائر کردہ 150 ارب ڈالرز ہرجانے کے مقدمے کو خارج کر دیا ہے۔

جیوری نے قرار دیا کہ ایلون مسک کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ سام آلٹمین، اوپن اے آئی اے اور کمپنی کے صدر گریگ بروک مین نے کمپنی کی بنیاد رکھے جانے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

2024 میں ایلون مسک کی جانب سے اس مقدمے کو دائر کرتے ہوئے کہا تھا گیا کہ اوپن اے آئی کو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا مگر سام آلٹمین اور کمپنی نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے 2015 میں سام آلٹمین اور گریگ بروک مین کے ساتھ مل کر اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی۔

مگر 2018 میں ایلون مسک نے اوپن اے آئی سے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کرلی تھی کہ اے آئی ٹیکنالوجی جوہری ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ایلون مسک اور ان کے وکلا نے دعویٰ کیا تھا کہ سام آلٹمین نے کمپنی کی قیادت کے دوران فلاحی مقصد کو ترک کر دیا، جبکہ یہ کمپنی رواں سال کے آخر تک ایک ہزار ارب ڈالرز مالیت کی کمپنی کے طور پر حصص عوام کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جیوری نے اپنی رائے میں فیصلہ جج کے اوپر چھوڑا اور جج Yvonne Gonzalez Rogers نے اپنے فیصلے میں جیوری سے اتفاق کرتے ہوئے ایلون مسک کے مقدمے کو خارج کر دیا۔

جج نے اپنے فیصلہ سنانے کے بعد کہا کہ ‘میرے خیال میں ایسے شواہد موجود ہیں جو جیوری کی رائے کو تقویت پہنچاتے ہیں، جس کے باعث میں مقدمے کو فوری طور پر خارج کر رہی ہوں’۔

بعد ازاں عدالت کے باہر پریس کانفرنس کے دوران اوپن اے آئی کے وکیل ولیم سیوٹ نے کہا کہ جیوری نے سیکڑوں شواہد کا جائزہ لیا اور ہفتوں تک گواہوں کے بیانات کو سننے کے بعد دریافت کیا کہ ایلون مسک کا مقدمہ بنیادی طور پر اپنے ایک حریف کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ایلون مسک اپنی کہانیاں بیان کرسکتے ہیں، مگر جیوری نے دریافت کیا کہ یہ سب کہانیاں ہیں، حقیقت نہیں، یہ کوئی تکنیکی فیصلہ نہیں بلکہ ایک ٹھوس اور حقیقی فیصلہ ہے’۔

ایلون مسک کے وکلا نے کہا کہ مقدمے نے اوپن اے آئی کی حقیقت ظاہر کی ہے۔

ایلون مسک نے اس حوالے سے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

عدالتی فیصلے کے موقع ایلون مسک، سام آلٹمین یا گریگ بروک مین عدالت میں موجود نہیں تھے۔

اس مقدمے کی سماعت 3 ہفتے تک چلی جس دوران ایلون مسک، سام آلٹمین، مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو ستیہ نڈیلا اور متعدد افراد گواہ کے طور پر پیش ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پنکی کی عدالت پیشی پر سنگین غفلت، پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، غیرقانونی شکارکے الزام میں غیرملکی باشندہ گرفتار
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
پنکی کیس میں کئی معتبر نام سامنے آسکتے ہیں: آئی جی سندھ
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنالیے 19 مئی ، 2026
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات کی برآمدگی کی وائرل ویڈیو میں بہروپیا شامل ہے، فوج کا حاضر سروس افسر نہیں
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
اربن فاریسٹ منصوبہ کراچی کی آلودگی کم کرنے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا: میئرکراچی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں نشئی ٹاور پر چڑھ گیا، دلچسپ فرمائش کرڈالی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے قرض میں کمی کا فریم ورک آئی ایم ایف کو پیش کردیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا بھارت سے آغاز، کون سا شہر میزبانی کرے گا؟
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے سے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژکرنیکی کوششیں ناکام ہونگی: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
تنہائی سے متعلق بیان کے بعد سلمان خان کو صفائی دینا پڑگئی، اداکار کی ٹوئٹ وائرل
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی پر مخالفین نے لڑکےکی رشتہ دار 3 لڑکیوں کو اغوا کرلیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
کھیت میں داخل ہونے پر ایک شخص کا اونٹنی پر مبینہ تشدد، اونٹنی ہلاک
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
پاکستان ایشیا بحرالکاہل میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا شکار ملک
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
میرے اور شاہین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، سوشل میڈیا کی خبریں درست نہیں: بولنگ کوچ عمر گل
DAILY MITHAN May 19, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ٹرمپ ایران پر حملے سے پیچھےکیوں ہٹے؟ اسرائیلی صحافی کا بڑا انکشاف
DAILY MITHAN May 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بہت پُرامید ہوں: ملالہ یوسفزئی
DAILY MITHAN May 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 18, 2026