آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہےکہ انمول عرف پنکی کے کیس بہت سے لوگوں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔
کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے پر کام کر رہے ہیں، ایک ہزار سے زائد مجرموں کو پکڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والے اور بیچنے والے میں فرق ہے، جو منشیات کا کام کر رہے ہیں انہیں نہیں بخشیں گے، ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، ہر شہری کا فرض ہے کہ معلومات فراہم کرے۔
پنکی کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پنکی زیادہ تر لاہور میں رہتی تھی اور اس کیس میں کئی معتبر نام ہیں، بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں تاہم میری میڈیا سے درخواست ہے کہ پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ کہیں اس پر فلم بن جائے۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ کچےمیں آپریشن نجات مہران شروع کیا، 600 سے زائد ڈاکویا تو مارےگئے یا پکڑےگئے یا انہوں نے ہتھیار ڈالے، اب سندھ میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے جبکہ کراچی میں بھی امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

























Leave a Reply