میرپور خاص میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر مخالفین نے لڑکےکی رشتہ دار 3 لڑکیوں کو اغوا کر لیا ۔
اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ مخالفین کے 40 سے زائد مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولا اور تشدد کا نشانہ بنا یا، جس کے بعد لڑکے کی رشتہ دار تین لڑکیوں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق امتیاز منگنھار نامی نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔


























Leave a Reply