امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں محافظ ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ دونوں مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے۔
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کی گئی ۔مسجد کا دفاع کرنے کی کوشش میں محافظ نے جان دے دی۔واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مشتبہ حملہ آوروں نے مسجد پر فائرنگ کی تھی،دونوں مارے گئے اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
پولیس نے خیال ظاہر کیا ہےکہ فائرنگ کاواقعہ نفرت پرمبنی جرم ہے اور دونوں مشتبہ حملہ آور کمسن تھے۔
واضح رہے کہ سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کی گئی ہے وہ علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے اور نہ صرف یہاں 5 وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور 5 ہزار نمازی جمع ہوسکتےہیں بلکہ یہاں سیمینار اور دیگر مذہبی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں اور الراشد اسکول بھی اسی مرکز میں قائم ہے۔
مسجد انتظامیہ نے تصدیق کی ہےکہ فائرنگ سے محافظ مارا گیا ہےتاہم اسکی شناخت ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔
مسجد کے پیش امام طحہٰ حسنی نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے بچے محفوظ رہے۔


























Leave a Reply