چین میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کی 7 رکنی ٹیم میں 5 مینز اور 2 ویمنز پلیئرز شامل ہیں۔
2 بہنیں سحرش علی اور ماہنور علی گرلز انڈر 15 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جبکہ بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 میں مصطفیٰ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بوائز انڈر 15 کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں کھیلی جائے گی۔


























Leave a Reply