Skip to content
  • Monday, 18 May 2026
  • 8:09 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے: بابر اعظم

حالیہ پوسٹس

  • لاہورپولیس کے بعض اہلکاروں کا خواجہ سراؤں کیساتھ مل کر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے کا انکشاف
  • چین کا اگلے 3 سال کے دوران امریکا سے 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ
  • چین میں ہونیوالی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
  • ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے: بابر اعظم
  • فيفا ورلڈکپ 2026 منفرد کیوں؟
Headline تازہ ترین

ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے: بابر اعظم

DAILY MITHAN May 18, 2026 0


ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز،  ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے: بابر اعظم

فوٹو: اسکرین گریب

سلہٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے، کوئی بھی اس مائنڈ سے نہیں جاتا کہ ہم نے اچھا نہیں کرنا یا ہم نے نہیں جیتنا۔

بنگلادیش کے خلاف سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ  پچ بہت اچھی ہے ، بال عمدگی سے بیٹ پر آ رہا ہے لیکن ہم پارٹنر شپ نہیں بنا سکے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں نے اور سلمان آغا نے پارٹنر شپ کی کوشش کی ، آغاز اچھا رہا لیکن بدقسمتی پارٹنر شپ میں ناکام رہے۔ ناہید رانا ریڈ بال کرکٹ کا ایک فاسٹ بولر ہے ، ہر ٹیم کے پاس 140 کی اسپیڈ سے اوپر کے بولرز ہوتے ہیں اور بیٹرز ان کو ہینڈل کرنے کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیچرل گیم کھیلنے کی پوری کوشش کی لیکن بعض اوقات آپ رنز کرتے ہیں اور بعض اوقات نہیں۔

بابر نے بتایا کہ اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ میری اور سلمان علی آغا کی وکٹ ہے، ان 2  وکٹوں کی وجہ سے گیم کا مومینٹم تبدیل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، کسی قسم کی کوئی دماغی رکاوٹ نہیں ہے ، بس ہم پلان کے مطابق پارٹنر شپ نہیں بناپارہے۔ ٹیسٹ میچ میں دو تین اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت ہوتی ہے، بیٹنگ یونٹ کو ذمہ داری لینا پڑے گی اور پارٹنر شپ لگانی  پڑے گی۔

بابر نے کہا کہ ایک وکٹ گرنے کے بعد دو تین وکٹیں گر جاتی ہیں اور پھر سنبھل نہیں پاتے،  اس پر کام کرنا ہو گا ہم سب سوچ رہے ہیں کہ اس کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں ،ہم ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں، کوچز ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو اس کو ختم کی کوشش ہو رہی ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز،  ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے، کوئی بھی اس مائنڈ سے نہیں جاتا کہ ہم نے اچھا نہیں کرنا یا ہم نے نہیں جیتنا، ہر کسی کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ پازیٹو کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غلطیاں کم سے کم کرنی ہیں یہی ہم سب کے لیے اچھا ہے ۔

واضح رہے کہ سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز بنگلادیش کے 278 رنز کے جواب میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔بابر اعظم 68 ،  سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بناسکے۔

بنگلادیش نے دوسری اننگز میں میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 3  وکٹ کے نقصان پر 110 رنز اسکور کرلیے اور اس کو پاکستان پر مجموعی طور پر 156رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لاہورپولیس کے بعض اہلکاروں کا خواجہ سراؤں کیساتھ مل کر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں ہونیوالی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
فيفا ورلڈکپ 2026 منفرد کیوں؟
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
سینیئر بھارتی فلم پروڈیوسر نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
DAILY MITHAN May 18, 2026
تازہ ترین
امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکا کے 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
حیدرآباد میں ایک نشست پر پی پی، دوسری پر آزاد امیدوار کامیاب
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
بے امنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئیگی: مولانا فضل الرحمان
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
3 روز قبل سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق ہونےکا ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ سے قبل عراق میں ایک اور خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام کا انکشاف
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے، کیا آپ کو معلوم ہے؟
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ڈس اپیئرنگ فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کے موقع پر جوڑے کا ایک دوسرے سے ریسلنگ مقابلہ، ہارنے والا زندگی بھر گھریلو کام کرے گا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں 10ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیرملکی سرمایہ 218 فیصد بڑھ گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا بہتر فیچر تمام صارفین کیلئے متعارف
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026