Skip to content
  • Monday, 18 May 2026
  • 2:16 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

حالیہ پوسٹس

  • شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
  • امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکا کے 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • حیدرآباد میں ایک نشست پر پی پی، دوسری پر آزاد امیدوار کامیاب
  • مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • بے امنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئیگی: مولانا فضل الرحمان
Headline تازہ ترین

محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

DAILY MITHAN May 17, 2026 0


محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

فوٹو: ایرانی میڈیا

وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات 90 منٹ جاری رہی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کے لیے ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی صدرسے صدارتی محل میں ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ و داخلہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک نے اپنی سرزمین کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جس سے امریکا اور اسرائیل کے ایران میں عدم تحفظ پھیلانے کے منصوبے ناکام ہوئے، پڑوسی ممالک کا یہ عمل قابل قدر اور قابل ستائش تھا۔

ایرانی صدر نے اپنی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کی اجازت نہ دینے پر پاکستان،عراق اور افغانستان کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔

 محسن نقوی کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ  حالیہ جنگ کے دوران  پاکستان کی حمایت اور تعاون کو  سراہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ  ہونا چاہیے، حالیہ واقعات  سے ظاہر ہےکہ  خطے میں امریکی موجودگی سکیورٹی کےفقدان کی وجہ ہے۔

 باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ  خطےمیں امریکی موجودگی سکیورٹی کو نقصان پہنچانےکا راستہ ہموارکرتی ہے، خطےکے ممالک کو اعتماد  اور  تعاون کے ذریعے سیاسی اور سکیورٹی تعاون کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔

محسن نقوین کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد مذاکرات میں آپ کی کوششوں کےگواہ ہیں، ایران کے مفادات کے تحفظ اور  مسائل کے حل کے لیے آپ کی کوششوں کےگواہ ہیں، ایران اور پاکستان کے عوام اب مزید قریب ہوگئے ہیں،  پاکستانی عوام ایرانی حکومت اور عوام کی کامیابی کے لیے دعاگو  ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایسے وقت میں ایران گئے ہیں جب امریکا کی طرف سے ایران پر دوبارہ حملوں کی بات کی گئی ہے، مگر صدر ٹرمپ کے مطابق پاکستان کی درخواست پرایسا (حملہ) نہیں کیا کیونکہ پاکستان، امریکا اور ایران کا دوست ملک ہونے کے ناطے اس معاملے کے سفارتی حل کا خواہاں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکا کے 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
حیدرآباد میں ایک نشست پر پی پی، دوسری پر آزاد امیدوار کامیاب
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
بے امنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئیگی: مولانا فضل الرحمان
DAILY MITHAN May 18, 2026
Headline تازہ ترین
3 روز قبل سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق ہونےکا ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ سے قبل عراق میں ایک اور خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام کا انکشاف
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے، کیا آپ کو معلوم ہے؟
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ڈس اپیئرنگ فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کے موقع پر جوڑے کا ایک دوسرے سے ریسلنگ مقابلہ، ہارنے والا زندگی بھر گھریلو کام کرے گا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں 10ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیرملکی سرمایہ 218 فیصد بڑھ گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا بہتر فیچر تمام صارفین کیلئے متعارف
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی زہر بیچتی تھی، بدقسمتی سے ہم نے منشیات کو سنجیدگی سے نہیں لیا: شرجیل میمن
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
ڈبلیو ایچ او نے کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کے پھیلاؤ کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
پسند کی شادی کے بعد لڑکے کا گاؤں کس نے جلایا؟ لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 17, 2026
تازہ ترین
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کی اہم شناختی دستاویزات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 17, 2026
Headline تازہ ترین
وہ نام جسے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا عظیم ترین ریسلر قرار دے دیا گیا
DAILY MITHAN May 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ، اپ ٹریک بند
DAILY MITHAN May 18, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ
DAILY MITHAN May 17, 2026
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026