سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں رہنے والے افراد سے آج شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
عدالت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے، چاہے اس نے دوربین کے ذریعے چاند دیکھا ہو یا س کے بغیر، وہ اپنی شہادت قریبی عدالت میں درج کروائے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چاند دیکھنے والے افراد قریبی سرکاری مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ انہیں عدالت تک پہنچنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔


























Leave a Reply