منشیات کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کیس میں اعلیٰ پولیس افسران کی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں کیس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
کمیٹی اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جیز اسد رضا ، اظفر مہیسر، عامر فاروقی، شیراز نذیر اور ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو شریک ہوئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کیس کی پیش رفت سے کمیٹی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اجلاس میں پنکی کارٹیل کے بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنکی سے منشیات خرید کر استعمال کرنے والوں کو مقدمات میں گواہ بنایا جائے گا۔ ان افراد سے رابطےکیے جائیں گے اور پنکی کے خلاف رضاکارانہ بیان دینے والے افراد بطور گواہ کیس میں ہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنکی کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقلی، ڈیلرز نیٹ ورک کے سراغ کے لیے ٹیکنیکل وسائل استعمال ہوں گے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کیس کے حوالے سے ایف آئی اے ، اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھنے کی ہدایت کردی۔


























Leave a Reply