مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے بھارتی انتہاپسند جماعت آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی حمایت کردی۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان سے مذاکرات کے لیے آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو خوش آئند قرار دے دیا۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو تو خیال آیا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں ،مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔
2 روز پہلے آر ایس ایس کے سیکرٹری جنرل “دتاتریہ ہوسابالے” نے کہا تھا بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔
اس کے بعد بھارتی فوج کے سابق سربراہ منوج نروانے نے کہا تھا دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں،ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔


























Leave a Reply