نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز میں موجود 11پاکستانی واپس آ گئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ایران کے 20شہری بھی واپس لینے میں کامیاب ہوگئے، پاکستانی اورایرانی شہریوں کی واپسی سنگاپورکےتعاون سےممکن ہوئی اور تمام افراد وطن واپسی کےسفر پرگامزن ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سنگاپور سے بنکاک پہنچنےکے بعدپاکستانی شہری اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ہوئے، ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستانی کوششوں پر اعتماد قابل قدر ہے، ایرانی بھائیوں کی واپسی میں تعاون جاری رکھیں گے۔
اسحاق ڈار نے سنگاپورکے وزیراعظم، حکومت اور وزیرخارجہ کا تعاون اور مسلسل رابطے پر شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں قریبی تعاون پر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیوکابھی شکریہ ادا کیا۔


























Leave a Reply