Skip to content
  • Saturday, 16 May 2026
  • 12:00 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن نےکوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں، محسن گیلانی

حالیہ پوسٹس

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی
  • پاکستانی کپتان فاطمہ ثناکا ٹی 20 فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ، 15گیندوں پر نصف سنچری بنادی
  • اسرائیل کا غزہ میں حماس کے سینیئر ترین عسکری کمانڈر عزالدین الحداد کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن نےکوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں، محسن گیلانی
  • امریکا کی جانب سے قبضے میں لیےگئے جہاز میں موجود 11پاکستانی واپس آگئے: اسحاق ڈار
Headline تازہ ترین

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےکوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں، محسن گیلانی

DAILY MITHAN May 15, 2026 0


مالدیپ فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نےکوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں، محسن گیلانی

فوٹو: فائل

پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم مالدیپ میں ہونیوالے 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

یکم سے 10 جون تک ہونیوالے ٹورنامنٹ میں میزبان مالدیپ ، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیم بھی شامل ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر میڈیا عمید وسیم کاکہنا ہےکہ ایونٹ کے لیے ممکنہ طور پر قومی فٹ بال ٹیم کاکیمپ 20 مئی سے اسلام آباد میں لگے گا جس کے لیے کوچ نولبرٹو سولانو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چند روز میں کردینگے۔

مالدیپ جانیوالی قومی فٹ بال ٹیم کےلیے پاکستان نژاد غیر ملکی فٹ بالرز کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائےگا تاہم اس بارے میں کوچ ہی فیصلہ کریں گے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نےکوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں: محسن گیلانی

ان دنوں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو تنقید کا سامنا ہے، مالدیپ میں 4 ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم میں پاکستانی نژاد غیر ملکی فٹ بالرز کے انتخاب پر فٹ بال حلقوں میں شدید بحث چل رہی ہے۔ ایک عام تاثر یہ ہے کہ باہر سے بلا کر کھلاڑیوں کو قومی فٹ بال ٹیم میں شامل کرنے سے پاکستانی فٹ بالرز کیساتھ نا انصافی ہو گی۔

اس بارے میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ محسن گیلانی نے کہا یہ بحث فضول ہے، ایسا پہلی بار نہیں ہورہا، کئی سالوں سے یہ سلسلہ چل رہا ہے اور موجودہ فیڈریشن کوئی نیا کام نہیں کر رہی، پاکستان فٹ بال ٹیم کو اچھے اور معیاری کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اتارنے کے لیےکوچ نولبرٹو سولانو کے اس فیصلے کو فیڈریشن کی مکمل سپورٹ ہے۔انہوں نےکہا یہ ان کا یک طرفہ فیصلہ نہیں ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نےکہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے کوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں۔

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈومیسٹک فٹ بال ایونٹس سے قومی فٹ بال ٹیم کو معیاری ٹیم بنانے کےلیے ابھی کچھ وقت لگےگا، تب تک ہمیں پاکستانی نژاد غیر ملکی کھلاڑیوں پر  انحصار کی پالیسی کیساتھ چلنا ہوگا۔

پیرو سے تعلق رکھنے والے نولبرٹو سولانو کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں انہیں فیڈریشن کا مکمل تعاون ہے، وہی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ بین الاقوامی سطح پر کوچ کے اختیارات کے مطابق ہے۔

محسن گیلانی نے کہا اگست 2025 میں جب البرٹو سولانو نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو بطور کوچ جوائن کیا، تب ہی یہ طے پا گیا تھا، لہٰذا سلیکشن کمیٹی کی ضرورت ہی نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کپتان فاطمہ ثناکا ٹی 20 فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ، 15گیندوں پر نصف سنچری بنادی
DAILY MITHAN May 15, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کا غزہ میں حماس کے سینیئر ترین عسکری کمانڈر عزالدین الحداد کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 15, 2026
تازہ ترین
امریکا کی جانب سے قبضے میں لیےگئے جہاز میں موجود 11پاکستانی واپس آگئے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
درمیانی عمر میں جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کا آسان راز جان لیں
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں جوان افراد میں تیزی سے کینسر پھیلنے کی اہم ترین وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 15, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کا غزہ کے 60 فیصد علاقے پر قبضے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات فروش پنکی کےنیٹ ورک کے رائیڈرز اور کیریئرز کاڈیٹا مرتب کرلیا گیا
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک پابندی ختم
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی 15 جی بجی مفت اسٹوریج کا عہد ختم ہونے کے قریب
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
برسوں میں میوزیم میں کھڑی گاڑی کو بغیر حرکت کیے ٹریفک جرمانے کا ٹکٹ موصول
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
حکمران سندھ کے وسائل پر ڈاکا مارنے والے چوہوں کو پکڑنے کے بجائے بچا رہے ہیں: علی خورشیدی
DAILY MITHAN May 15, 2026
تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ کی بھارت میں پریس کانفرنس
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کے نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی ہیں، برانڈ نیم ہی ملزمہ کا پھندا بنے گا: کراچی پولیس چیف
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں جیمنائی کو کروم ویب براؤزر کا حصہ بنانے کا اعلان
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
بالی وڈ اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
کوہلی 2027 میں ہونیوالا ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ کرکٹر نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کی نشاندہی پر پولیس کا کراچی میں ایک گھر پر چھاپہ، کوکین برآمد
DAILY MITHAN May 15, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 14, 2026