Skip to content
  • Friday, 1 May 2026
  • 12:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • صدر ٹرمپ اور مذاکرات

حالیہ پوسٹس

  • عمران خان کے وکیل کا چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ، چالان پھر پیش نہ ہوسکا
  • ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے، آئی اے ای اے
  • یو اے ای میں بھی پیٹرول مہنگا، نئی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 278 روپے فی لیٹر مقرر
  • 2015 میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افراد کی تعداد 5000 ہزار سے زائد ہونے کا دعویٰ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر، امریکا بھی متاثرین میں شامل
Headline تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور مذاکرات

DAILY MITHAN May 1, 2026 0


’’امریکہ کا ایران کیخلاف مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار‘‘، امریکی نیوز ویب سائٹ ایگریوس کا ذرائع سے دعویٰ۔ رپورٹ کےمطابق امریکی حملوں کا مقصد مذاکرات میں تعطل ختم کرنا ہے ۔ حملوں سے ایران کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنا کر ان کو تباہ کرنا ہے تاکہ ایران مذاکرات کی میز پر آئے ۔

 سنٹرل کمانڈ ( CENTCOM) نے آج صدر ٹرمپ کے سامنے کئی آپشنز پیش کرنے ہیں ۔ جوہری مواد کو محفوظ بنانے کیلئے اسپیشل فورسز آپشن پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کا سدباب کیسے ہوگا، سب زیرغور ہے ۔ تازہ ترین خبر کا اگر نچوڑ ESSENCE نکالا جائے تو بات اتنی ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا، مجبور کرنا ہے۔ ایک لطیفہ ہی ہےکہ صدر ٹرمپ ، نیتن یاہو کی جوڑی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے اور معاہدے توڑنے میں ایک مقام پیدا کر چکی ہے۔ وہ مذاکرات کی عدم موجودگی پر طیش میں ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اب صرف سفارتی نہیں، آج سے بحری اور اقتصادی محاذ پر بھی شدت اختیار کر چکی ہے۔ جنگ بندی کی لاتعداد کوششوں کے باوجود دونوں ممالک خطرناک ٹکراؤ میں داخل ہو چکے ہیں ۔

 امریکہ نے جب ایران کی بحری ناکہ بندی کی تو چشم تصور میں ایران میں قحط بھوک ننگ کے اژدھام میںخلقت خدا نے حکمرانوں کو چیر پھاڑ کر کھا جانا تھا۔ بظاہر امریکی مؤقف کہ ایران کے جوہری پروگرام کو امریکہ اپنی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔ چند دن پہلے ایران نے تین نکاتی آخری پروپوزل دیا جس نے صدر ٹرمپ کے تن بدن میں آگ لگا دی ۔ تین نکاتی تجاویز میں : امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کرنا، آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنا اور جنگ بندی کو مستقل شکل دینا۔ جبکہ جوہری پروگرام پر مذاکرات اگلے مرحلے میں ہونگے ۔ صدر ٹرمپ نے ایرانی تجاویز مسترد کردیں۔ جس میں ناکہ بندی ختم کرنے، آبنائے ہرمز کھولنے کو مستقل جنگ بندی سے جوڑا گیا ۔ ٹرمپ انتظامیہ کا موقف کہ ایران پہلے مذاکرات کی میز پر آئے اور جوہری سرگرمیوں پر واضح بیان دے تو اسکے بعد ہی ناکہ بندی نرم کی جا سکتی ہے۔ ایران کے اس رویےپر صدر ٹرمپ نے بقلم خود شرافت چھوڑ دی اور فل ٹائم بدمعاش بننے کا اعلان کر دیا ہے۔

بحیرہ عرب میں امریکی 23بحری جہاز موجود ، کثیر تعداد میں مزید کمک انکی مدد کو پہنچنے والی ہے۔ CENTCOM نے طاقتور حملوں کے آپشن بھی تیار کر لئے ہیں۔ اگر مذاکرات نہیں ہوتے تو آناً فاناً ایران پر شدید حملے کر دیئے جائینگے ۔ امریکہ بحری بیڑےففتھ فلیٹ سمیت کئی Destroyers اور سپورٹ جہاز علاقے میں Reposition ہو چکے ہیں ۔ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دھمکیوں کے ہتھکنڈے دوبارہ استعمال میں ہیں۔ اسکا اثر صرف اتنا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 117 ڈالرفی بیرل تک جاپہنچی ہے اور اس تناؤ میں جلد 150ڈالر تک پہنچنے کو ہے۔

ماضی میں سرسری جھانکتے ہیں۔ 14جولائی 2015ء کو ویانا میں ایران اور P5+1 طاقتوں (امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، چین اور جرمنی) کے درمیان ایک وسیع و عریض معاہدہ JCPOA یعنی Plan of ActionComprehensive Joint طے پایا ۔ معاہدے کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنا اور اسکے بدلے میں ایران پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں بتدریج ختم ہونی تھیں۔ معاہدے کےمطابق ایران نے یورینیم افزودگی کومحدود رکھنا تھا ۔ سینٹری فیوجز کی تعداد تقریباً دو تہائی کم کرنا تھی۔

اپنے زیادہ تر افزودہ یورینیم کے ذخائر ملک سے باہر منتقل کرنا تھے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کو ہمہ وقت معائنے کے وسیع اختیارات اور اجازت تھی۔ اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کو دوبارہ ڈیزائن کرنا تھا تاکہ ہتھیاروں کے درجے کا پلوٹونیم پیدا نہ ہو سکے ۔ اسکے بدلے امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے جوہری پابندیوں میں نرمی کرنا تھی اور ایران کو منجمد اثاثوں سمیت عالمی تجارتی منڈیوں تک باقاعدہ دوبارہ رسائی ملنی تھی۔

یہ معاہدہ اکتوبر 2015ء میں باضابطہ طور پر نافذالعمل ہوا اور اس پر عملداری جنوری 2016ء میں شروع ہو گیا۔ امریکہ اور ایران کی طرف سے مذاکراتی ٹیم میں درجنوں اہم عہدیدار اور ہر شعبہ کے ماہرین شریک ہوئے ۔ اسکی اہم بات یہ کہ معاہدہ ایران اور امریکہ کے علاوہ یورپی یونین، روس، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی کیساتھ مشترکہ ہوا ۔ 21ویں صدی کا سب سے اہم سفارتی بریک تھرو اور تاریخی معاہدہ قرار پایا۔ مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جوہری تصادم کے خدشات کو ختم کیا۔ ایران کا عالمی معیشت سے دوبارہ حصہ بننے کا راستہ نکالا ۔ صد حیف ایک سرپھرا امریکی صدر 2016ء میں منتخب ہوا اور پھر اسرائیل کے کہنے پر 2018ء میں اس معاہدے کو پلک جھپکتے توڑ ڈالا ،عالمی سطح پر امریکی ساکھ ( CREDIBILITY ) کو نقصان پہنچایا، روس، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی سب منہ تکتے رہ گئے۔

’’میں بدمعاش ہوں‘‘ کا خود ساختہ لقب استعمال کرنیوالا صدر ٹرمپ آج مذاکرات کارونا رو رہا ہے، قطر دوحہ میں ایران سے مذاکرات جاری تھے کہ جون 2025ء کو اسرائیل سے حملہ کروا دیا ، بعد میں 24جون کو امریکہ بھی جنگ میں شریک ہو گیا۔ 8ماہ بعد فروری 2026ء میں ایک بار پھر ایران کو مذاکرات پر آمادہ کیا۔ عمان ثالثی کا کردار ادا کر رہا تھا ۔

عمان کے وزیرخارجہ نے 27فروری کو معاہدےکی نوید دی اور 28فروری کو دستخط ہونے تھے کہ امریکہ اسرائیل نے ایران پر خوفناک بمباری شروع کر دی، 28فروری کو ایرانی قیادت کا قلع قمع کردیا، خیال تھا حکومت مخالف قبضہ کر لیں گے اور گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا آگے بڑھے گا۔

آفرین ہے ایرانی قیادت ٹھنڈ پروگرام سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔ عباس عراقچی اپنے شیڈول کےمطابق پاکستان، عمان، روس کا دورہ کرکے ایران پہنچ چکے ہیں ۔ مسقط سے انہوں نے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی اور جنگ کے بعد والے ممکنہ پلان پر اعتماد میں لیا ۔ یعنی کہ ایران تندہی سے پاکستان، خلیجی ممالک، مصر، ترکیہ، عراق پر مشتمل ایک اسلامی دفاعی بلاک بنانے کیلئے متحرک ہے ، ایسے اتحاد کو روس اور چین کی تائید حاصل ہے۔ عباس عراقچی کے دوروں کا بنیادی مقصد مستقبل کو محفوظ و درخشاں بنانا ہے۔

28فروری کا حملہ ایران کیلئے قسمت کا دروازہ کھول گیا۔ پہلے دن سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال کر پوری دنیا کی معیشت آج ایران کے رحم و کرم پر ہے۔ ناکہ بندی یا ایٹمی جنگ، کچھ بھی کرلو، پوری دنیا کو تباہی کی طرف تو دھکیل سکتے ہو ، مگر ایران کا کچھ بگڑنے سے پہلے دنیا بگڑ چکی ہو گی ۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
عمران خان کے وکیل کا چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ، چالان پھر پیش نہ ہوسکا
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
2015 میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افراد کی تعداد 5000 ہزار سے زائد ہونے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
دہشتگردوں کیلئے سہولتکاری سے طالبان کی توجہ ہٹانے کی کوشش، کابل میں پاکستانی ناظم الامور طلب
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
منافع کے فارمولے پر نظرثانی کے باوجود عوام پر پیٹرولیم قیمتوں کا بھاری بوجھ برقرار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
126 ڈالر کا تیل جھٹکا، عالمی معیشت کی کمزوری بے نقاب، مہنگائی کا دباؤ دوبارہ بڑھ گیا
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانی آن لائن فراڈ میں ملوث تھے، حکام وزارت خارجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر کا جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اشارہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں ہونیوالے ایران امریکا مذاکرات کے بعد سفارتی رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے: ترجمان دفترخارجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
2 سری لنکن انڈر19 کرکٹرز مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم کی ویڈیو بنانے پر گرفتار
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اےکنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزرزکو بطور شیئر ہولڈر شامل کرلیا گیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں 25 ارب روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ہمیں ہر وقت اپنی ناک کیوں نظر نہیں آتی؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کا موٹرسائیکل سواروں، پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ کیلئے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ریلوے اسٹیشنز پر فوٹو گرافی پر ’پابندی‘ کے بارے میں پوسٹس گمراہ کن ہیں
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ایک فرد کو روزانہ کتنی مقدار میں چینی کا استعمال کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026