Skip to content
  • Thursday, 30 April 2026
  • 9:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ریلوے اسٹیشنز پر فوٹو گرافی پر ’پابندی‘ کے بارے میں پوسٹس گمراہ کن ہیں

حالیہ پوسٹس

  • آخر ہمیں ہر وقت اپنی ناک کیوں نظر نہیں آتی؟
  • وزیراعظم کا موٹرسائیکل سواروں، پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ کیلئے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
  • ریلوے اسٹیشنز پر فوٹو گرافی پر ’پابندی‘ کے بارے میں پوسٹس گمراہ کن ہیں
  • ایک فرد کو روزانہ کتنی مقدار میں چینی کا استعمال کرنا چاہیے؟
  • وزیر اعظم نے “اپنا گھر اسکیم “کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان
Headline تازہ ترین

ریلوے اسٹیشنز پر فوٹو گرافی پر ’پابندی‘ کے بارے میں پوسٹس گمراہ کن ہیں

DAILY MITHAN Apr 30, 2026 0


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر تصاویر بنانے یا ویڈیوز ریکارڈ کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

پوسٹس میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب فلم بندی کی تمام سرگرمیوں کے لیے پہلے سے تحریری اجازت نامہ درکار ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو تادیبی اور قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔

یہ دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔ نیا ہدایت نامہ صرف ریلوے ملازمین کے لیے ہے، عام عوام کے لیے نہیں۔

27 اپریل کو صارف نے ایک گرافک شیئر کیا جس پر درج تھا: ”پاکستان ریلوے نے ویلاگرز کی جانب سے بغیر اجازت فلم بندی اور فوٹو گرافی کو جرم قرار دے دیا ہے۔“

پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے اپنی حدود میں فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر سخت پابندی عائد کر دی ہے، جس کی زد میں صحافی، ویلاگرز، بلاگرز، انفلوئنسرز اور دیگر مواد تخلیق کرنے والے افراد آتے ہیں۔

اس میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت، فلم بندی یا فوٹو گرافی کی اجازت صرف ریلوے ہیڈ کوارٹرز سے پیشگی تحریری اجازت کے ساتھ دی جائے گی اور ان ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔

اس آرٹیکل کے شائع کیے جانے کے وقت تک پوسٹ کو1 ہزار 800 مرتبہ لائک اور اس پر 30 کمنٹس بھی کئے گئے۔

اسی طرح کے دعوے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

حقیقت

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریلوے اسٹیشنوں پر شہریوں یا مواد تخلیق کرنے والوں (کانٹینٹ کریئیٹرز) کے فوٹو گرافی یا ویڈیو بنانے پر ایسی کوئی نئی مکمل پابندی عائد نہیں کی گئی۔ یہ ہدایت نامہ صرف ریلوے ملازمین کو بغیر اجازت سرکاری دستاویزات، تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے روکتا ہے۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان، بابر علی رضا نے جیو فیکٹ چیک کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ گمراہ کن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں یا صحافیوں کے لیے ریلوے کی حدود میں فلم بندی پر کوئی نئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

بابر علی رضا نے کہا: ”جو آپ وی لاگز روٹین میں دیکھتے ہیں ان کی پہلے بھی اجازت تھی ابھی بھی ہے اس میں کوئی پابندی نہیں ہے، پابندی صرف وہی ہے جو پہلے حساس علاقوں کی تھی وہ پہلے بھی تھی ابھی بھی ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہدایت نامے کا مقصد ان ریلوے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے جو ممنوعہ مقامات پر غیر مجاز ریکارڈنگ میں سہولت فراہم کرتے ہیں یا ایسی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

بابر علی رضا کا کہنا تھا کہ ”ہمارے سامنے کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر آئیں کہ ملازمین نے ٹرین کے انجن میں لوگوں کوبٹھا لیا جنہوں نے اس کی ویڈیوز بنائیں یا خود سے شوٹ کر کے آگے دی تو ان خلاف سختی ہوئی ہے۔“

ان کے مطابق، ممنوعہ علاقوں میں انجن ورکشاپس شامل ہیں جہاں مرمت اور دیکھ بھال کا کام ہوتا ہے، اس کے علاوہ پل، سگنلنگ اور آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے اسٹیشن کیبنز اور وہ کنٹرول رومز جہاں مانیٹرنگ کی جاتی ہے، بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بھی اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک ہدایت نامہ شیئر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان ریلوے کے ملازمین کو پیشگی اجازت کے بغیر سرکاری معلومات، دستاویزات، تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دستاویز میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ عوامی مقامات پر صحافیوں اور مجاز ویلاگرز کی معمول کی کوریج حسبِ معمول جاری رہے گی اور اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی۔

فیصلہ: پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر مکمل پابندی کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ہدایت نامہ صرف ریلوے ملازمین پر لاگو ہوتا ہے اور اس کا تعلق سرکاری یا حساس مواد شیئر کرنے سے ہے۔ صحافیوں اور ویلاگرز سمیت عام عوام پہلے کی طرح عوامی مقامات پر فلم بندی جاری رکھ سکتے ہیں۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آخر ہمیں ہر وقت اپنی ناک کیوں نظر نہیں آتی؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کا موٹرسائیکل سواروں، پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ کیلئے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ایک فرد کو روزانہ کتنی مقدار میں چینی کا استعمال کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم نے “اپنا گھر اسکیم “کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ای اینڈ کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردیدکر دی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
خطے میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمد ورفت میں اضافہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
وزارت پیٹرولیم کا ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
چین کے تعاون سے تیار کردہ پہلی ہنگورکلاس آبدوز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال کرنے کیلئے امریکا کا نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
کیمبرج نے پاکستان سمیت مختلف خطوں میں اے لیول ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونےکی تصدیق کردی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
سکیورٹی کمزوریاں دور کرنے کیلئے گوگل کروم کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو آئینی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلہ جاری
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، خطے میں غیر ملکی عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں: ایرانی سپریم لیڈر
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
107 سالہ خاتون اچھی صحت کے باعث انٹرنیٹ پر وائرل
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
چینی سائنسدان کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کرنے میں کامیاب
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کا جنوبی پنجاب کےکچہ ایریا کیلئے 23 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ہندو طلبہ کیلئے مذہبی تعلیم باقاعدہ نصاب کا حصہ بنادی گئی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026