Skip to content
  • Friday, 1 May 2026
  • 11:22 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • منافع کے فارمولے پر نظرثانی کے باوجود عوام پر پیٹرولیم قیمتوں کا بھاری بوجھ برقرار

حالیہ پوسٹس

  • ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے، آئی اے ای اے
  • یو اے ای میں بھی پیٹرول مہنگا، نئی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 278 روپے فی لیٹر مقرر
  • 2015 میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افراد کی تعداد 5000 ہزار سے زائد ہونے کا دعویٰ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر، امریکا بھی متاثرین میں شامل
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے
تازہ ترین

منافع کے فارمولے پر نظرثانی کے باوجود عوام پر پیٹرولیم قیمتوں کا بھاری بوجھ برقرار

DAILY MITHAN May 1, 2026 0


منافع کے فارمولے پر نظرثانی کے باوجود عوام پر پیٹرولیم قیمتوں کا بھاری بوجھ برقرار

حکام کو اپریل کے آغاز میں اس تضاد سے آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن ’’میڈیا میں معاملہ سامنے آنے تک اسے نظر انداز کیا گیا: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں کے نظام میں ایک بڑا تضاد مقامی ریفائنریز کیلئے غیر معمولی (وِنڈ فال) منافع اور صارفین پر مسلسل مالی بوجھ کا سبب بن رہا ہے، حالانکہ حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں قیمتوں کے فارمولے میں نظرِ ثانی کی تھی۔ 

تیل کی صنعت کے ذرائع کی جانب سے مارچ اور اپریل 2026 کے سرکاری قیمتوں کے اعداد و شمار کے تفصیلی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈیزل کی قیمتوں اور خام تیل کے بینچ مارکس کے درمیان وسیع فرق نے حکومت کی جانب سے فارمولے میں تبدیلی کے باوجود ریفائنریز کو غیر معمولی منافع کمانے کا موقع دیا، جس سے ریگولیٹری مداخلت کے موثر اور بروقت ہونے پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔

پاکستان میں قیمتوں کے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کو امپورٹ پیریٹی پرائسنگ (IPP) کے ذریعے بین الاقوامی بینچ مارکس سے منسلک کیا جاتا ہے۔ ریفائنریز کو انہی بینچ مارکس کی بنیاد پر ایکس ریفائنری قیمتیں ملتی ہیں، جن میں ڈیَمڈ ڈیوٹی کے ذریعے مارجن کا تحفظ بھی شامل ہوتا ہے، جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ٹیکسز اور ترسیلی اخراجات شامل کر کے ریٹیل قیمتیں طے کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ریفائنریز کی آمدنی کا بنیادی انحصار ’’کریک اسپریڈ‘‘ (Crack Spread) یعنی خام تیل اور ریفائن شدہ مصنوعات کی قیمتوں کے درمیان فرق پر ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ فرق عام طور پر ایک مستحکم نمونے پر چلتا ہے، لیکن مارچ میں اس میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس سے قیمتوں میں بڑی سطح پر بگاڑ پیدا ہوا۔ 

اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2026 میں Platts کے مطابق ڈیزل کی اوسط قیمت 193.96 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 108.45 ڈالر فی بیرل تھی، جو تقریباً 180 فیصد کا تناسب بنتا ہے۔ تاریخی لحاظ سے کریک اسپریڈ کو دیکھا جائے تو ڈیزل کی قیمت تقریباً 124.72 ڈالر فی بیرل ہونا چاہیے تھی، لیکن اضافی مارجن اوسطاً 69.24 ڈالر فی بیرل رہا، جو ایکس ریفائنری سطح پر تقریباً 121.51 روپے فی لیٹر بنتا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فرق 30 مارچ کو عروج پر پہنچ گیا جب ڈیزل کی قیمت 250.63 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ خام تیل 113.69 ڈالر فی بیرل تھا، جس سے فرق تقریباً 220 فیصد تک جا پہنچا۔ ڈیزل کی مقامی پیداوار چار لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن ریکارڈ ہونے کے باعث اندازہ ہے کہ ریفائنریز نے صرف مارچ میں تقریباً 60 ارب روپے کا اضافی منافع کمایا، جس میں سے تقریباً 25؍ ارب روپے ماہ کے آخری ہفتے میں حاصل ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق، ابتدائی متعدد انتباہ کے باوجود حکومت بروقت اقدام نہ کر سکی۔ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں یہ فرق مارچ کے آغاز میں ہی درست کیا جانا چاہئے تھا، لیکن پورا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیا اور ریفائنریز کو غیر معمولی منافع کمانے کا موقع دیا گیا۔ 

جب تنقید بڑھ گئی تو حکومت نے اپریل میں تین ماہ کیلئے عارضی طور پر کاسٹ پلس (Cost-Plus) پرائسنگ فارمولہ متعارف کرایا، جس میں امپورٹ پیریٹی ماڈل کی جگہ ڈیزل قیمت کا تعین دبئی خام تیل کے ساتھ 52.89 ڈالر کے مقررہ کریک اسپریڈ پر کیا گیا، جس میں پریمیم اور فریٹ شامل ہیں۔

اگرچہ نظرِ ثانی شدہ فارمولہ کم کریک اسپریڈ کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم ریگولیٹر اعلیٰ حد کو ترجیح دیتا ہے جس سے ریفائنریز کو زیادہ منافع حاصل ہوتا ہے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق نئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ اس تبدیلی سے فرق میں کچھ کمی آئی، لیکن یہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ اپریل میں ڈیزل کی اوسط قیمت 189.27 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ عرب لائٹ خام تیل 115.06 ڈالر فی بیرل تھا، یعنی تقریباً 164فیصد کا فرق۔ تاریخی لحاظ سے کریک اسپریڈ کو دیکھیں تو ڈیزل کی قیمت 132.32 ڈالر فی بیرل ہونا چاہئے تھی، جس سے 56.95 ڈالر فی بیرل یا تقریباً 100 روپے فی لیٹر اضافی مارجن برقرار رہا۔ 

نظرثانی شدہ فارمولے کے تحت ڈیزل کی اوسط قیمت 277.10 روپے فی لیٹر رہی، جو سابقہ نظام کے تحت 332.16؍ روپے فی لیٹر کے مقابلے میں کم تھی، لیکن خام تیل پر مبنی 232.22؍ روپے فی لیٹر کی سطح سے اب بھی نمایاں طور پر زیادہ رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظرِ ثانی کے بعد بھی ڈیزل تقریباً 30 روپے فی لیٹر مہنگا رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکام کو اپریل کے آغاز میں اس تضاد سے آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن ’’میڈیا میں معاملہ سامنے آنے تک اسے نظر انداز کیا گیا‘‘، جس کے بعد فارمولہ تبدیل کیا گیا۔ تاہم، تبدیلی کے بعد بھی خدشات برقرار ہیں۔ 

ایک ذریعے کے مطابق، قیمتوں میں فرق مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور ریفائنریز کو اب بھی اضافی مارجن دیا جا رہا ہے۔ مالیاتی نتائج بھی ان خدشات کی تصدیق کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ پر لسٹڈ چار ریفائنریز نے جنوری تا مارچ سہ ماہی میں مجموعی طور پر 72.2 ارب روپے منافع رپورٹ کیا، جو اس سے قبل کے چھ ماہ میں 27.3 ارب روپے تھا۔ ان آمدنیوں کا بڑا حصہ مارچ میں ڈیزل کے بلند مارجن سے منسوب کیا جاتا ہے۔ 

ان اعداد و شمار میں پارکو شامل نہیں، جو لسٹڈ کمپنی نہیں ہے۔ دریں اثناء مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے پر غور کیا جا رہا ہے، جو صارفین پر مزید بوجھ ڈال سکتا ہے۔ 

ناقدین کا کہنا ہے کہ اصلاحی اقدام کو ماضی سے لاگو کیا جانا چاہئے تھا۔ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ نظرِ ثانی شدہ فارمولہ 26 مارچ سے نافذ ہونا چاہیے تھا اور اس کے بعد حاصل ہونے والے اضافی منافع کی ریکوری ہونا چاہئے تھی۔ اس کے برعکس ذرائع کے مطابق، بوجھ بدستور صارفین پر منتقل ہو رہا ہے۔ 

ذریعے کے مطابق، اضافی منافع کی ریکوری کی بجائے حکومت نے قیمتوں میں 27 روپے بڑھا دیے۔ تمام تر پیشرفت کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں کے نظام پر دوبارہ نظرثانی کا امکان ہے، جبکہ یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ مقامی ایندھن کی قیمتوں کو خام تیل کے بینچ مارکس سے زیادہ ہم آہنگ کیا جائے اور عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ریفائنریز کا غیر معمولی منافع کو روکا جائے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
2015 میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افراد کی تعداد 5000 ہزار سے زائد ہونے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
دہشتگردوں کیلئے سہولتکاری سے طالبان کی توجہ ہٹانے کی کوشش، کابل میں پاکستانی ناظم الامور طلب
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
126 ڈالر کا تیل جھٹکا، عالمی معیشت کی کمزوری بے نقاب، مہنگائی کا دباؤ دوبارہ بڑھ گیا
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
صدر ٹرمپ اور مذاکرات
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانی آن لائن فراڈ میں ملوث تھے، حکام وزارت خارجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر کا جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اشارہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں ہونیوالے ایران امریکا مذاکرات کے بعد سفارتی رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے: ترجمان دفترخارجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
2 سری لنکن انڈر19 کرکٹرز مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم کی ویڈیو بنانے پر گرفتار
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اےکنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزرزکو بطور شیئر ہولڈر شامل کرلیا گیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں 25 ارب روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ہمیں ہر وقت اپنی ناک کیوں نظر نہیں آتی؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کا موٹرسائیکل سواروں، پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ کیلئے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ریلوے اسٹیشنز پر فوٹو گرافی پر ’پابندی‘ کے بارے میں پوسٹس گمراہ کن ہیں
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ایک فرد کو روزانہ کتنی مقدار میں چینی کا استعمال کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم نے “اپنا گھر اسکیم “کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026