آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی۔
وائس چیئر مین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے ہڑتال کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 5 مئی تک پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی، ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، پٹرول پمپس کھلے ہیں۔


























Leave a Reply