کولمبو: 2 سری لنکن انڈر 19 کرکٹرز کو مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم کی ویڈیو بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق2 سری لنکن انڈر19 کرکٹرز گرفتار کر لیے گئے ، دونوں کرکٹرز پر مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز باقی ٹیم کے ساتھ کولمبو کے ہوٹل میں مقیم تھے، کرکٹرز کو رواں ہفتے کے آغاز میں گرفتار کیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں خاتون نے کرکٹرز پر الزام لگایا کہ ان کی باتھ روم میں موبائل فون سے ویڈیو بنائی گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ ویڈیوز کو کہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تو نہیں کیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بعد ازاں دونوں کرکٹرز کو 5 لاکھ سری لنکن روپوں کے عوض ذاتی ضمانت پر رہا کیا گیا۔کرکٹرز کو دوبارہ 25 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے تاحال کوئی ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا۔


























Leave a Reply