Skip to content
  • Wednesday, 29 April 2026
  • 10:46 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسم پر مرتب ہونے والے 12 اثرات

حالیہ پوسٹس

  • یو اے ای میں 2 پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 13 افراد گرفتار
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان
  • وفاقی کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دے دی
  • ایران جنگ کے بعد پہلی بار امریکی وزیر جنگ اور جنرل ڈین کین کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش
  • وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3جج صاحبان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Headline تازہ ترین

روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسم پر مرتب ہونے والے 12 اثرات

DAILY MITHAN Apr 29, 2026 0


روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسم پر مرتب ہونے والے 12 اثرات

پانی جسم کے لیے بہت اہم ہوتا ہے / فائل فوٹو

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے مگر کیا یہ بات واقعی درست ہے؟

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہر فرد کے لیے پانی کی مقدار مختلف ہو سکتی ہے، درحقیقت بیشتر افراد کو دن بھر میں ڈیڑھ سے 1.8 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو عام طور پر تجویز کی جانے والی 2 لیٹر کی مقدار سے کم ہے۔

ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور تمام جسمانی افعال کے لیے ہمیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ پانی کی مناسب مقدار کا استعمال نہ کریں تو ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں سانس میں بو، سر چکرانے، ذہنی الجھن اور دیگر مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پیشاب کی رنگت سے بھی جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اگر پیشاب کی رنگت شفاف یا ہلکی زرد ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ جسم کو مناسب مقدار میں پانی دستیاب ہے البتہ گہری رنگت پر پانی پینا بہتر ہوتا ہے۔

تاہم اگر آپ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا شروع کر دیں تو جسم میں متعدد تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔

دماغی افعال پر مثبت اثرات

جسم میں پانی کی مقدار میں دماغ پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ جسم میں پانی کی معمولی کمی سے بھی متعدد دماغی افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں پانی کی معمولی کمی سے مزاج اور توجہ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسی طرح یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے جبکہ انزائٹی اور دماغی تھکاوٹ کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

زیادہ جسمانی مشقت کرنا آسان ہو جاتا ہے

مناسب مقدار میں پانی پینے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ا س سے جسمانی مشقت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مسلز کو اپنے افعال کے لیے سوڈیم، پوٹاشیم اور میگنیشم کے اچھے توازن کی ضرورت ہوتی ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ایسا ممکن نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ اکڑ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ مسلز بنانے کے لیے ورزش کر رہے ہیں تو پانی کی مناسب مقدار کے استعمال کے بغیر اس ہدف کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔

جوڑوں کی صحت بہتر ہوتی ہے

جوڑوں کی صحت کو بھی مناسب مقدار میں پانی پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

ہمارے جوڑوں میں پانی کی مقدار 80 فیصد ہوتی ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر ڈی ہائیڈریشن سے جوڑوں کی جھٹکا برداشت کرنے ی صلاحیت گھٹ جاتی ہے جس سے جوڑوں میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

گردوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں

گردے جسم سے کچرے کو سیال کی شکل میں خارج کرتے ہیں اور اس کے لیے مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کے شکار ہیں تو گردوں کے لیے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

پانی کی کمی سے نمکیات اور منرلز ٹھوس شکل میں اکٹھے ہونے لگتے ہیں جس کے باعث گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے۔

جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا آسان ہوتا ہے

پانی ہماری جِلد کی درمیانی تہہ میں ذخیرہ ہوتا ہے اور پسینے کی صورت میں خارج ہوتا ہے۔

پسینہ خارج ہوکر بخارات بن کر اڑ جاتا ہے تو جسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو جسمانی حرارت بڑھنے لگتی ہے اور گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ

روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے کا ایک بڑا فائدہ جسمانی توانائی کی سطح میں اضافہ ہونا ہے۔

ہمارے جسم کو توانائی کی سطح مستحکم رکھنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جسم میں پانی کی کمی کے باعث تھکاوٹ، سستی اور غنودگی جیسی کیفیات کا سامنا ہوتا ہے۔

جگمگاتی جِلد

جب جِلد کے خلیات کو مناسب مقدار میں پانی نہیں ملتا تو وہ سکڑنے لگتے ہیں، جبکہ پانی زیادہ پینے سے جِلد زیادہ چمکدار اور ہموار ہوتی ہے۔

روزانہ 8 گلاس تک پانی پینے سے چہرے پر جھریوں کی لکیریں بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور لوگ کم عمر نظر آنے لگتے ہیں۔

قبض سے تحفظ

ہمارے جسم کے تمام خلیات کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور جب اس کی کمی ہوتی ہے تو اکثر قبض کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہمارے جسم کے مخصوص حصوں کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور جب ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہوتا ہے تو وہ دیگر حصوں سے پانی اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

ایسا عموماً نظام ہاضمہ کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ قبض کی شکل میں نکلتا ہے۔

موسمی بیماریوں سے لڑنا آسان ہو جاتا ہے

مناسب مقدار میں پانی پینے سے موسمی بیماریوں سے جلد نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کے خیال میں زیادہ پانی پینے سے جسم کو بیماری کے دوران جراثیموں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

سر درد کی شکایت کم ہو جاتی ہے

اگر آپ کو اکثر سردرد کا سامنا ہوتا ہے تو اس کی ایک وجہ ڈی ہائیڈریشن بھی ہو سکتی ہے۔

مناسب مقدار میں پانی پینے سے سر درد سے متاثر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

اگر جسم کو ضرورت کے مطابق پانی نہ ملے تو اس کے لیے ضروری غذائی اجزا ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنا مشکل ہوتا ہے اور عموماً سر درد اس کی ایک انتباہی نشانی ہوتی ہے۔

دل پر تناؤ کم ہوتا ہے

جسم کے ہر حصے کی طرح ہمارے دل کو بھی اپنے افعال کے لیے مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

جسم میں پانی کی کمی ہونے پر دل مؤثر انداز سے خون پمپ نہیں کر پاتا جبکہ دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور بلڈ پریشر گھٹ جاتا ہے۔

دل کو صحت مند رکھنا مناسب مقدار میں پانی پینے کے اہم ترین فوائد میں سے ایک ہے کیونکہ ڈی ہائیڈریشن سے دل پر اضافی دباؤ بڑھتا ہے اور اس کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو زیادہ پانی پینے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق کھانے سے قبل ایک سے 2 گلاس پانی پینے سے پیٹ جلد بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور زیادہ مقدار میں غذا کو جسم کا حصہ بنانا مشکل ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3جج صاحبان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ممنوعہ فنڈنگ کیس کاچالان جمع، عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
کراچی کا یونیورسٹی روڈ کب تک بنے گا ؟ سندھ ہائیکورٹ نے تاریخ مانگ لی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا کا تاریخی فیصلہ، افغان مہاجرین پر مشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
حیدر آباد کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے محفوظ رکھنے والی آسان ترین عادت
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور اورکراچی کا موازنہ مناسب نہیں،کراچی کو اپنے پاؤں پرکھڑا ہونےکیلئے بہت پیسہ چاہیے: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
یورپی سرمایہ کاری بینک کا پاکستان کیلئے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کا صارفین کیلئے اپنے انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج کو متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس کا ٹرمپ پر طنز
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس دماغی آزمائش کے دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
جرمنی کی پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست، سلور میڈل اسد اللہ کے نام
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل ٹرانسلیٹ میں نئے ٹول کا اضافہ جو انگلش یا دیگر زبانیں بولنے میں مدد فراہم کرے گا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
کمبوڈیا میں 54 غیر قانونی تارکینِ وطن پاکستانی زیرِ حراست، غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026