Skip to content
  • Wednesday, 29 April 2026
  • 4:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گوگل ٹرانسلیٹ میں نئے ٹول کا اضافہ جو انگلش یا دیگر زبانیں بولنے میں مدد فراہم کرے گا

حالیہ پوسٹس

  • ’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس کا ٹرمپ پر طنز
  • کیا اس دماغی آزمائش کے دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
  • شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا
  • ایران کا امریکا کی جانب سے جہازوں کو قبضے میں لینے پر اقوام متحدہ سے شدید احتجاج
  • جرمنی کی پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش
Headline تازہ ترین

گوگل ٹرانسلیٹ میں نئے ٹول کا اضافہ جو انگلش یا دیگر زبانیں بولنے میں مدد فراہم کرے گا

DAILY MITHAN Apr 29, 2026 0


گوگل ٹرانسلیٹ میں نئے ٹول کا اضافہ جو انگلش یا دیگر زبانیں بولنے میں مدد فراہم کرے گا

گوگل ٹرانسلیٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اس ٹول کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے ٹرانسلیٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

ویسے تو انٹرنیٹ پر ہر چیز کو جاننے کے لیے لوگ گوگل کا رخ کرتے ہیں۔

مگر آپ انگلش زبان بولنا سیکھنا چاہتے ہیں تو گوگل اس میں بھی آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں واقعی اب صحیح معنوں میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ انگلش یا کوئی بھی زبان سیکھنی ہے تو گوگل کریں۔

گوگل کی جانب سے گوگل ٹرانسلیٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ پروناؤنسیشن پریکٹس ٹول مختلف زبانوں بولنے کی مہارت میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ فیچر کسی زبان کو سیکھنے کے حوالے سے ہے جس کا مقصد کسی زبان کو سیکھنے کے خواہشمند افراد کو بولنے کی مشق کرانا ہے یا اس زبان کے الفاظ کو سیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ گوگل ٹرانسلیٹ کی اینڈرائیڈ ایپ میں یہ ٹول صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹول صارفین کو ایپ کے اندر مختلف زبانوں کو بولنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ ٹولز مختلف فیچرز آسک اور انڈر اسٹینڈ پر مبنی ہے جو تناظر اور متبادل ذرائع فراہم کرتا ہے۔

اس نئے آپشن میں اے آئی کو صارف کی جانب سے بولے جانے والے الفاظ کے تجزیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور فوری فیڈ بیک فراہم کیا جاتا ہے، اس طرح صارفین کو کسی نئی زبان کے الفاظ کا تلفظ درست کرنے میں مدد ملتی ہے اور حقیقی دنیا میں بات چیت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ یہ فیچر ابھی امریکا اور بھارت میں دستیاب ہے۔

اس فیچر میں انگلش، اسپینش اور ہندی زبانوں کی سپورٹ دی گئی ہے اور یہ پریکٹس سیکشن میں پروناؤنس کے نام سے دستیاب ہوگا۔

جب کسی صارف کی جانب سے پروناؤنس کو سلیکٹ کیا جائے گا تو ایپ اس کی بات چیت کو سن کر تجزیہ کرے گی کہ اس کے الفاظ کا تلفظ کس حد تک درست ہے اور غلطی پر فوری طور پر درست کیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق گوگل ٹرانسلیٹ میں اب لگ بھگ 250 زبانوں کی سپورٹ موجود ہے جبکہ اسے ایک ارب سے زائد افراد دنیا بھر میں استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ دنیا بھر میں 20 سال کے دوران سب سے زیادہ ترجمہ کیا جانے والا جملہ تھینک یو تھا جس کے بعد ہاؤ آر یو دوسرے، آئی لو یو تیسرے، ہیلو اور پلیز بتدریج چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس کا ٹرمپ پر طنز
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس دماغی آزمائش کے دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
جرمنی کی پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست، سلور میڈل اسد اللہ کے نام
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی معاشی کاوشوں کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
مگرمچھوں سے بھرے دریا میں 55 کلومیٹر تک تیر کر عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالا فرد
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
یو اے ای کا اوپیک سے 59 سال بعد اخراج، عالمی توانائی نظام میں دہائیوں بعد آنے والی بڑی تبدیلی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
‘پریتی اسلیے ٹرافی نہ جیت سکیں کیونکہ وہ خود ٹرافی ہیں’، مداح کی ٹوئٹ پر اداکارہ کا جواب وائرل
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
فیکٹری بس کی رکشےکو ٹکر، بورڈ کا پرچہ دینے جانیوالی 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
پابندی کے باوجود پاکستان میں قابلِ استعمال سرنجز کی فروخت کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
نوابشاہ، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ اور کراچی میں ہزاروں طلبہ کے نتائج تبدیل کیے جانے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
ٹوٹی سڑکیں، دھول مٹی اور تجاوزات کی بھرمار، کراچی کے شہری دہرے عذاب میں مبتلا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
اکشے نے مذاق میں اس قدر خوفزدہ کیا تھا کہ میں نے معافی مانگی: جیکولین
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے نیا قومی فریم ورک منظور
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
پاکستان اس وقت امت مسلمہ کا لیڈر بن چکا ہے: فلسطینی صحافی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی، ایک ہی روز 11ملزمان ہلاک
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ :ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
DAILY MITHAN Apr 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
کمبوڈیا میں 54 غیر قانونی تارکینِ وطن پاکستانی زیرِ حراست، غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026