Skip to content
  • Wednesday, 29 April 2026
  • 4:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • یو اے ای کا اوپیک سے 59 سال بعد اخراج، عالمی توانائی نظام میں دہائیوں بعد آنے والی بڑی تبدیلی

حالیہ پوسٹس

  • ’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس کا ٹرمپ پر طنز
  • کیا اس دماغی آزمائش کے دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
  • شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا
  • ایران کا امریکا کی جانب سے جہازوں کو قبضے میں لینے پر اقوام متحدہ سے شدید احتجاج
  • جرمنی کی پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش
تازہ ترین

یو اے ای کا اوپیک سے 59 سال بعد اخراج، عالمی توانائی نظام میں دہائیوں بعد آنے والی بڑی تبدیلی

DAILY MITHAN Apr 29, 2026 0


یو اے ای کا اوپیک سے 59 سال بعد اخراج، عالمی توانائی نظام میں دہائیوں بعد آنے والی بڑی تبدیلی

 یکم مئی 2026 سے نافذ ہونے والا یہ فیصلہ 59 سالہ رکنیت کا خاتمہ ہے/فوٹوفائل 

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے اوپیک اور اوپیک پلس سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان عالمی توانائی نظام میں دہائیوں بعد آنے والی ایک بڑی تبدیلی تصور کیا جارہا ہے۔

 یکم مئی 2026 سے نافذ ہونے والا یہ فیصلہ 59 سالہ رکنیت کا خاتمہ ہے اور یو اے ای کو ایک کارٹل کے رکن سے نکال کر تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی تیل مارکیٹ میں ایک “آزاد کھلاڑی” کی حیثیت دے دیتا ہے۔

2019 میں قطر، 2020 میں ایکواڈور اور 2024 میں انگولا نکل چکے ، دیکھادیکھی دیگرممالک بھی نکل سکتے ہیں،  یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی توانائی منڈیاں شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں اور برینٹ کروڈ پہلے ہی 110 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ پیداوار کے کوٹے پر طویل عرصے سے جاری تنازع ہے، گزشتہ ایک دہائی میں یو اے ای نے ADNOC کے ذریعے اپ اسٹریم انفراسٹرکچر میں 150 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی، جس سے اس کی زیادہ سے زیادہ پائیدار پیداوار کی صلاحیت تقریباً 5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔

 تاہم اوپیک پلس کے تحت اسے عموماً تقریباً 3.2 ملین بیرل یومیہ تک محدود رکھا گیا، جس کے باعث تقریباً 1.8 ملین بیرل یومیہ صلاحیت غیر استعمال شدہ رہی، یعنی کل ممکنہ پیداوار کا تقریباً 40 فیصد۔ عالمی توانائی منتقلی کے تناظر میں، جہاں مستقبل میں تیل کی طلب کم ہونے کا امکان ہے، اس غیر استعمال شدہ صلاحیت کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔

یہ فیصلہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے بھی جڑا ہوا ہے،  آبنائے ہرمز میں جاری بحران نے تیل کی ترسیل کو شدید متاثر کیا اور اندازوں کے مطابق ایک وقت میں روزانہ 10 ملین بیرل تک برآمدات متاثر ہوئیں،  یو اے ای کو خلیجی انفراسٹرکچر پر حملوں اور علاقائی تنازعات کے باعث اضافی دباؤ کا سامنا بھی رہا، جس سے اوپیک پلس کے اندر اعتماد مزید کمزور ہوا۔

یو اے ای کے فیصلے میں ایک اہم اسٹریٹیجک عنصر اس کی متبادل برآمدی صلاحیت ہے،  حبشان فجیرہ پائپ لائن، جس کی گنجائش تقریباً 1.5 ملین بیرل یومیہ ہے، تیل کو آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست خلیج عمان تک پہنچانے کی سہولت دیتی ہے۔

 اس انفراسٹرکچر کی بدولت یو اے ای سمندری رکاوٹوں کے باوجود بھی اپنی برآمدات جاری رکھ سکتا ہے، جو اسے کارٹل سے آزاد حیثیت میں مضبوط بناتا ہے، یو اے ای کی وسیع تر معاشی تبدیلی بھی اس فیصلے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

 غیر تیل شعبے اب مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا تقریباً 77 سے 78 فیصد حصہ بنتے ہیں، جبکہ 2026 میں معیشت کی شرح نمو تقریباً 5.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جس میں مصنوعی ذہانت، مالیات، لاجسٹکس اور جدید صنعتوں کا بڑا کردار ہے۔

 ابوظہبی کے حکام طویل مدتی حکمت عملی کے تحت تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے باقی ماندہ عرصے میں اس سے زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کرنا چاہتے ہیں چونکہ یو اے ای میں تیل کی پیداوار لاگت صرف 10 سے 15 ڈالر فی بیرل ہے، اس لیے یہ عالمی سطح پر کم لاگت پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور 60 سے 75 ڈالر فی بیرل قیمت پر بھی منافع کما سکتا ہے۔

یو اے ای کا اخراج 2019 میں قطر، 2020 میں ایکواڈور، اور 2024 میں انگولا کے اخراج سے زیادہ اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ اوپیک کے تیسرے بڑے پیدا کنندہ کو الگ کرتا ہے اور اضافی پیداواری صلاحیت کے ایک بڑے ذریعہ کو ختم کر دیتا ہے، جو ماضی میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس کا ٹرمپ پر طنز
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس دماغی آزمائش کے دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
جرمنی کی پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست، سلور میڈل اسد اللہ کے نام
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل ٹرانسلیٹ میں نئے ٹول کا اضافہ جو انگلش یا دیگر زبانیں بولنے میں مدد فراہم کرے گا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی معاشی کاوشوں کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
مگرمچھوں سے بھرے دریا میں 55 کلومیٹر تک تیر کر عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالا فرد
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
‘پریتی اسلیے ٹرافی نہ جیت سکیں کیونکہ وہ خود ٹرافی ہیں’، مداح کی ٹوئٹ پر اداکارہ کا جواب وائرل
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
فیکٹری بس کی رکشےکو ٹکر، بورڈ کا پرچہ دینے جانیوالی 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
پابندی کے باوجود پاکستان میں قابلِ استعمال سرنجز کی فروخت کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
نوابشاہ، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ اور کراچی میں ہزاروں طلبہ کے نتائج تبدیل کیے جانے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
ٹوٹی سڑکیں، دھول مٹی اور تجاوزات کی بھرمار، کراچی کے شہری دہرے عذاب میں مبتلا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
اکشے نے مذاق میں اس قدر خوفزدہ کیا تھا کہ میں نے معافی مانگی: جیکولین
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے نیا قومی فریم ورک منظور
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
پاکستان اس وقت امت مسلمہ کا لیڈر بن چکا ہے: فلسطینی صحافی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی، ایک ہی روز 11ملزمان ہلاک
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ :ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
DAILY MITHAN Apr 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
کمبوڈیا میں 54 غیر قانونی تارکینِ وطن پاکستانی زیرِ حراست، غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026