جرمنی نے پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش کردی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) وفد نے کینیڈا میں فیفا کانگریس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی جرمن فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات ہوئی، اور جرمنی نے پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش کی۔
کینیڈا ساکر کے ساتھ گراس روٹس فٹبال اور کوچنگ کورسز پر تعاون پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان نمائشی میچز کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس کے علاوہ چینی فٹبال ایسوسی ایشن نے پاکستان کو فٹسال ٹریننگ میں تعاون کی پیشکش کی۔
پاکستان اور چین کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو “آئرن برادرز” قرار دیا گیا۔
اُدھر تاجکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستانی ریفریز اور گول کیپرز کی تربیت میں مدد کی پیشکش کی، ملاقات میں ویمنز فٹبال ڈویلپمنٹ پر بھی مختلف فیڈریشنز کے ساتھ تعاون پر اتفاق ہوا۔


























Leave a Reply