وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 جج صاحبان کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کیا جاتا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے سندھ ہائیکورٹ تبادلہ کیا جاتا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 200 کی ذیلی شق 1 کے تحت جوڈیشل کمیشن نے ججز کے تبادلے کی منظوری دی۔
وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوئس پر قائم مقام صدر نے پیرا 7 کے تحت ججز تبادلے کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 جج صاحبان کے تبادلوں کی منظوری دی تھی۔ تینوں ججز کے تبادلوں کے فیصلے کثرت رائے سے کیےگئے۔


























Leave a Reply