Skip to content
  • Wednesday, 29 April 2026
  • 9:39 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے محفوظ رکھنے والی آسان ترین عادت

حالیہ پوسٹس

  • وفاقی کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دے دی
  • ایران جنگ کے بعد پہلی بار امریکی وزیر جنگ اور جنرل ڈین کین کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش
  • وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3جج صاحبان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسم پر مرتب ہونے والے 12 اثرات
  • ممنوعہ فنڈنگ کیس کاچالان جمع، عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا
Headline تازہ ترین

ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے محفوظ رکھنے والی آسان ترین عادت

DAILY MITHAN Apr 29, 2026 0


ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے محفوظ رکھنے والی آسان ترین عادت

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

ذیابیطس ٹائپ 2 ایسی بیماری ہے جس کے دوران لبلبہ مناسب مقدار میں انسولین نہیں بناتا یا انسولین کو درست طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔

اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا ہے جس سے وقت گزرنے کے ساتھ اعضا کو نقصان پہنچتا ہے۔

اگر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کیا جائے تو امراض قلب، بینائی سے محرومی، اعصاب اور اعضا کو نقصان پہنچنے سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تاہم اگر آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو ہمیشہ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

درحقیقت سیڑھیاں چڑھنے یا خریداری کے لیے کسی سواری کی بجائے پیدل جانے جیسی عادات سے آپ خود کو ذیابیطس جیسے مرض سے محفوط رکھ سکتے ہیں۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

موناش یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ اس طرز کی پہلی تحقیق ہے جس میں مختصر وقت کی جسمانی سرگرمیوں اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 4 منٹ سے کم وقت کی معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں سے اس دائمی مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

درحقیقت تحقیق کے مطابق ایک وقت میں 30 سیکنڈ (دن میں کئی بار) کو آسانی سے روزمرہ کی زندگی کا معمول بنایا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق میں سخت جسمانی سرگرمیوں اور معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اس مقصد کے لیے 22 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو لگ بھگ 8 برس میں اکٹھا کیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 10 بار سخت جسمانی سرگرمیوں (ایک وقت میں ایک منٹ تک) سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 36 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

مگر سیڑھیاں چڑھنے یا معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کو دن بھر میں 3 بار عادت بنانے سے یہ خطرہ 39 سے 41 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہر 5 میں سے 4 بالغ افراد روزانہ ورزش نہیں کرتے تو اس طرح کی آسان جسمانی سرگرمیوں کو عادت بناکر وہ ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تیز رفتاری سے سیڑھیاں چڑھنے کی عادت کو آسانی سے اپنایا جاسکتا ہے یا خریداری کے لیے تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل ڈائیبیٹس کیئر میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل نومبر 2023 میں برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ چہل قدمی خاص طور پر تیز رفتاری سے چلنے کی عادت ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تیز رفتاری سے چہل قدمی سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 1999 سے 2022 کے دوران ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیقی کام میں چہل قدمی کی رفتار اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔

بعد ازاں محققین نے مختلف افراد میں چہل قدمی کی کم، معتدل اور زیادہ رفتار کے اثرات کی جانچ پڑتال کی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ عام رفتار (2 میل فی گھنٹہ سے کم رفتار) سے چہل قدمی کرنے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسی طرح معتدل (2 سے 3 میل فی گھنٹہ) رفتار سے چلنے سے اس دائمی مرض کا خطرہ 24 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں تیز رفتاری (3 سے 4 میل فی گھنٹہ) سے چہل قدمی کرنے کے عادی افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 39 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں چہل قدمی سے ذیابیطس کے خطرے میں کمی آنے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
وفاقی کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3جج صاحبان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسم پر مرتب ہونے والے 12 اثرات
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ممنوعہ فنڈنگ کیس کاچالان جمع، عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
کراچی کا یونیورسٹی روڈ کب تک بنے گا ؟ سندھ ہائیکورٹ نے تاریخ مانگ لی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا کا تاریخی فیصلہ، افغان مہاجرین پر مشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
حیدر آباد کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور اورکراچی کا موازنہ مناسب نہیں،کراچی کو اپنے پاؤں پرکھڑا ہونےکیلئے بہت پیسہ چاہیے: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
یورپی سرمایہ کاری بینک کا پاکستان کیلئے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کا صارفین کیلئے اپنے انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج کو متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس کا ٹرمپ پر طنز
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس دماغی آزمائش کے دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
جرمنی کی پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست، سلور میڈل اسد اللہ کے نام
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل ٹرانسلیٹ میں نئے ٹول کا اضافہ جو انگلش یا دیگر زبانیں بولنے میں مدد فراہم کرے گا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی معاشی کاوشوں کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
کمبوڈیا میں 54 غیر قانونی تارکینِ وطن پاکستانی زیرِ حراست، غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026