اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی۔
وزارت تجارت نے اس حوالے سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جبری مشقت سے تیارکی گئی اشیاء کی ممالک یا اداروں سے درآمد ممنوع ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل یا جزوی جبری مشقت کے ذریعے پیدا یا تیار کی گئی اشیاء کی درآمد پر پابندی ہوگی، وفاقی حکومت عالمی لیبر آرگنائزیشن کے متعین اشیاء، اداروں اور ممالک کی نشاندہی کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعین ممالک سے اشیاء کی درآمد پر دستاویزی شواہد یا سرٹیفکیشن کی فراہمی لازم ہوگی۔


























Leave a Reply