لاہور: پنجاب حکومت نے راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے اور صوبے بھر میں گدا گروں کا ڈیٹا اور میپنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی مالی معاونت سے متعلق گفتگو کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔ رواں مالی سال میں راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ جبکہ ہمت کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد افراد کی ماہانہ مالی معاونت کی جائے گی ۔
اجلاس کے دوران راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاوارث کمسن بچوں کے لیے باقاعدہ یتیم خانے قائم کرنے ، خواتین اور بچوں کی ویلفیئر ، وہیل چیئرز و دیگر معاون آلات کی صفائی اور سروسز کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستند این جی اوزسے معاونت حاصل کی جائے ۔
اجلاس میں صنعت زارکی ری ویمپنگ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے اور زکوۃ فنڈز سے ادویات کی فراہمی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کی فلاح و بہبود اور مدد ہے، پنجاب میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو یورپی ممالک کی طرز پر پبلک فرینڈلی بنائیں گے ، محروم افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہتے ہیں۔


























Leave a Reply